حکومت آزادکشمیر ریاست بھر میں سیاحت کے فروغ کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے، ڈائریکٹر آزادکشمیر سیاحت خالد محمودثاقب
آزادکشمیر کے ڈائریکٹرسیاحت خالد محمودثاقب نے کہا ہے کہ حکومت آزادکشمیر ریاست بھر میں سیاحت کے فروغ کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے اس حوالے سے امن وامان کے قیام اور سیاحوں کی سہولت کے لیے ہوٹلز ریسٹ ہاؤسز اور گیسٹ ہاؤسز میں رہائش کے حوالے سے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں تاکہ سیاحوں کی آڑ میں کوئی شرپسند عناصر کسی ضلع یا خطہ میں کوئی نقصان نہ پہنچا سکے۔
سیاحت کے حوالے سے ٹریول ایجنٹس کی بھی رجسٹریشن کو یقینی بنایا جائے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے ضلع میرپور میں ہوٹلز،ریسٹورنٹس،ٹریول ایجنٹس،گیسٹ ہاوسز کی رجسٹریشن اور ٹورازم ایکٹ 2021 پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنانے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر راجہ زاہد حسین،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیاحت قمر ایوب،ہوٹلز ایسوسی ایشن،گیسٹ ہاؤسز اور ٹریول ایجنسیوں کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں ٹورازم کے فروغ،بیرون ممالک غیر قانونی طریقے سے انسانی سمگلنگ کی روک تھام،سٹوڈنٹس ویزوں کا کاروبار کرنے والوں کی پڑتال اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں سیاحت کے فروغ اور سیاحوں کی جان ومال کی حفاظت اور انھیں ممکنہ سہولیات اور مراعات فراہم کرنے کے حوالے سے کئی تجاویز زیر غو ر آئیں۔
ڈائریکٹرسیاحت خالد محمودثاقب نے جملہ شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ محکمہ سیاحت اور دیگر جملہ ادارے باہمی اشتراک سے ریاست میں سیاحت کو فروغ دیں گے اور غیر قانونی اور انسانی سمگلنگ میں ملوث افراد کی حوصلہ شکنی کی جائیگی جبکہ بیرون ممالک سٹوڈنٹس ویزہ کے لیے قانون اور قاعدے کے مطابق پراسیس کیا جائے۔
اس حوالے سے مشاورت دینے والے حضرات کی بھی رجسٹریشن ہونی چاہیے تاکہ لوگوں تک درست اور صیح معلومات حاصل ہوں اور کسی غیر قانونی دھندے کی آڑ میں سادہ لوح اپنا قیمتی سرمایہ ضائع نہ کرسکیں۔
ریاستی اداروں اور انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کو ہر قسم کی سہولیات اور مراعات فراہم کریں تاکہ قانون شکن افراد کا قلع قمع ہوسکے۔