سردار ایاز صادق اسپیکر قومی اسمبلی متنخب، حلف اٹھا لیا
قومی اسمبلی میں اسپیکر کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کے سردار ایاز صادیق 199 ووٹ لے کر اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہو گئے ، جبکہ ان کے مد مقابل سنی اتحاد کونسل کے عامر محمود ڈوگر 91 ووٹ لے کر دوسرے نمبر رہے ۔
اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے نئے سپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کی کارروائی شروع کروائی، راجہ پرویز اشرف نے سیکرٹری قومی اسمبلی کو اردو آرڈر کے مطابق نام پکارنے اور ووٹنگ کا کہا۔
خالی بیلٹ باکس ایوان کو دکھا کر سیل کر دیا گیا، قومی اسمبلی میں سپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہوا۔
اردو حروف کے لحاظ سے ارکان کو ووٹنگ کے لیے بلایا گیا، رکن قومی اسمبلی آسیہ اسحاق نے پہلا ووٹ کاسٹ کیا۔
اس موقع پر عامر ڈوگر نے نو منتخب اسپیکر کو مبارکباد دی۔