ڈپٹی کمشنر یاسر ریاض 0

صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق کی ہدایات پر میرپور شہر کو صاف ستھرا،خوبصورت اور اوورسیز کی امنگوں کے خوبصورت بنائیں گے، ڈپٹی کمشنر یاسر ریاض

صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق کی ہدایات پر میرپور شہر کو صاف ستھرا،خوبصورت اور اوورسیز کی امنگوں کے خوبصورت بنائیں گے، ڈپٹی کمشنر یاسر ریاض

ڈپٹی کمشنر یاسر ریاض نے کہا ہے کہ صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق کی ہدایات پر میرپور شہر کو صاف ستھرا،خوبصورت اور اوورسیز کی امنگوں کے
مطابق بنانے کے لیے ضلعی انتظ امیہ،بلدیاتی ادارے،سرکاری محکمے،این جی اوز اور عوام الناس کی مشترکہ کاوشوں سے اس سال موسم بہار شجرکاری مہم کو کامیاب کرنے کے حوالے سے منصوبہ بندی کے تحت کام جاری ہے۔میرپور شہر کے چوکوں اور اہم شاہرات پر خوبصورت پھولوں اور قد آور درختوں کی شجرکاری جاری ہے جبکہ منگلا انٹری پوائنٹ سے لے کر میرپور آنے والی سڑک کے کنارے بھی شجرکاری کی جائیگی اس طرح ضلع کے دیگر مقامات پر انتظامیہ،اداروں اور بلدیاتی نمائندگان کے زیر اہتمام موسم بہار شجرکاری اور شجرپروری کے حوالے سے اقدامات کیے جارہے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ جن جن علاقوں میں شجرکاری کی جائے وہاں ا ن کی حفاظت کے لیے معقول اہتمام کیا جائے تاکہ اس ساری مہم کو کامیاب کیا جاسکے اور اس کے اثرات عوام الناس اور ماحول پر بھی نظر آئیں۔
وہ یہاں موسم بہار شجرکاری اور بیوٹیفیکیشن آف میرپور پراجیکٹ کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔اجلاس میں چیئرمین ضلع کونسل راجہ نویدا ختر گوگا،ایس ایس پی کامران علی اور سابق صدرچیمبر آف کامرس فیصل منظور اور تحصیلدار عمران یوسف بھی موجود تھے۔اجلاس میں چیئرمین ضلع کونسل راجہ نوید اختر گوگا نے کہاکہ بلدیاتی نمائندگان کے اشتراک سے ضلع کی تمام یونین کونسل ہا اور وارڈز میں عوامی اشتراک سے شجرکاری مہم کو کامیاب کرنے کے ساتھ ساتھ ضلع کی سڑکات کے کناروں کو خوبصورت بنانے کے حوالے سے انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائیگا تاکہ ضلع کی خوبصورتی اور صفائی و ستھرائی کے حوالے سے مہم کامیاب ہوسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں