0

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق کی زیرصدارت آزاد جموں و کشمیر پاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق کی زیرصدارت آزاد جموں و کشمیر پاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق کی زیرصدارت آزاد جموں و کشمیر پاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس جموں و کشمیر ہاؤس میں منعقد ہوا.

اجلاس میں سینئر موسٹ وزیر کرنل (ر) وقار احمد نور , وزیر حکومت چوہدری محمد رشید, ایڈیشنل چیف سیکرٹری ڈویلپمنٹ محترمہ مدحت شہزاد, پرنسپل سیکرٹری ظفر محمود خان, سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو ڈاکٹر لیاقت حسین, سیکرٹری قانون محمد ادریس عباسی اور منیجنگ ڈائریکٹر پی ڈی او کے علاوہ محکمہ کے سینئر آفیسران نے شرکت کی.

سیکرٹری توانائی و آبی وسائل ارشاد احمد قریشی نے پاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کی کارکردگی, بجٹ اور ہائیڈل پاور کےجاریہ اور تکمیل شدہ پراجیکٹس کے حوالے سے شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دی. اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا کہ آزادکشمیر میں سیاحت, ہیلتھ, تعلیم, روڈ انفراسٹرکچر کے ساتھ ساتھ ہائیڈل پاور سیکٹر اہم شعبہ ہے.

آزادکشمیر میں ہائیڈل پاور کا بہت پوٹینشل ہے. حکومت اس سیکٹر پر خصوصی توجہ دے رہی ہے. وزیراعظم نے کہا کہ ہائیڈل کے منصوبوں کی تکمیل سے جہاں ریاست میں بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہوگا وہاں عوام کو روزگار کے مواقع بھی میسر آسکیں گے. انہوں نے کہا کہ حکومت بجلی کی زیادہ سے زیادہ پیداوار بڑھانے کے لئے نئے منصوبوں پر کام کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے.

وزیراعظم نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں کے لئے فنڈز دے رہے ہیں. جہاں عوام کی ضرورت کے منصوبے ہوں گے وہاں فنڈز دوگنے کردیئے ہیں.

وزیراعظم آزاد کشمیر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم منصوبہ بندی کے تحت ہائیڈل پاور کے منصوبے تیار کریں. اس سے ریاست کی آمدن میں اضافہ ہو گا اور عوام کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں