یاسر ریاض 0

ڈپٹی کمشنر و چیف کنٹرولر سول ڈیفنس یاسر ریاض نے کہاکہ زندہ قومیں امن و یا جنگ،قدرتی آفات،وبائی امراض،سیلاب سمیت دیگر ناگہانی واقعات سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتی ہیں اس سلسلہ میں شہری دفاع کی اہمیت اور افادیت نہایت ہی اہم ہے۔

ڈپٹی کمشنر و چیف کنٹرولر سول ڈیفنس یاسر ریاض نے کہاکہ زندہ قومیں امن و یا جنگ،قدرتی آفات،وبائی امراض،سیلاب سمیت دیگر ناگہانی واقعات سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتی ہیں اس سلسلہ میں شہری دفاع کی اہمیت اور افادیت نہایت ہی اہم ہے۔

انھوں نے کہا کہ جنگوں کی تیاری کے ساتھ ساتھ امن کے دوران کسی قسم کی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے شہری دفاع کا کردار نہایت ہی کلیدی ہے۔انھوں نے کہاکہ 2005اور میرپور کے زلزلہ کے دوران شہری دفاع کے رضا کاروں نے بڑا اہم رول ادا کیا ہے جسکی وجہ سے کئی جانوں کو بچا لیا گیا ہے۔

شہری دفاع کا جذبہ انسانیت اور خدمت خلق کا جذبہ ہے۔ہمیں عہد کرناچاہیے ہم سول ڈیفنس آرگنائزیشن کیساتھ بطور رضا کار کا م کریں گئے اور ضرورت پڑنے پر افواج پاکستان کیساتھ مل کر دشمن کیخلاف لڑنے کیلئے بھی تیار ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے عالمی یوم شہری دفاع کے موقع پر ضلع میرپور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے ڈائریکٹر جنرل شہری دفاع چوہدری عبدالرحمن،چیئرمین ضلع کونسل راجہ نوید اختر گوگا،ایس ایس پی کامران علی چیف وارڈن شہری دفاع و میئر میونسپل کارپوریشن چوہدری عثمان علی خالد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر شہری دفاع اشتیاق احمد راجہ، صدر چیمبر آف کامرس سید صابر حسین شاہ نے بھی خطاب کیاجبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض راشد بزمی نے سرانجام دیئے تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک ونعت رسول مقبول ﷺ سے کیاگیا۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر یاسر ریاض نے نومنتخب چیف وارڈن /میئر میونسپل کارپوریشن چوہدری عثمان علی خالد اور تنظیم شہری دفاع کے رضاکاروں سے ان کے عہدہ کا حلف لیا۔

تقریب سے خطاب کر تے ہوئے ڈائریکٹر جنرل شہری دفاع چوہدری عبدالرحمن نے کہاکہ شہری دفاع کے رضاکاران ملک و قوم کا سرمایہ ہیں جس کا مقصد عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنا ہے مضبوط شہری دفاع ہی مضبوط معیشت کی ضمانت ہے۔شہری دفاع کا مشن انسانیت کی خدمت کرنا ہے۔ شہری دفاع کے رضا کاروں کی بلامعاوضہ خدمات پیش کرنے پر انھیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

سول ڈیفنس کے رضارکار دن رات کام کر رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ جنگ ہویاامن سیلاب ہوں یا طوفان شہری دفاع کے رضاکار ہمیشہ امدادی کارروائیوں میں پیش پیش رہتے ہیں۔ ان کے اس جذبہ کو پوری قوم قدرکی نگاہ سے دیکھتی ہے۔تقریب کے آخر میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے رضاکاروں میں تعریفی اسناد اور شیلڈز تقسیم کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں