وزیر اعلیٰ مریم نواز 0

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا پنجاب میں پہلا سرکاری کینسر ہسپتال قائم کرنے اور تمام سرکاری ہسپتالوں کی ایمر جنسی میں مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کا اعلان بلاشبہ ایک انقلابی قدم ہے

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا پنجاب میں پہلا سرکاری کینسر ہسپتال قائم کرنے اور تمام سرکاری ہسپتالوں کی ایمر جنسی میں مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کا اعلان بلاشبہ ایک انقلابی قدم ہے

بلاشبہ یہ بات پنجاب کی عوام کیلئے خوش آئند ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور کے علاقے ویلنشیا ٹاؤن کے قریب پنجاب کا پہلا سرکاری کینسر ہسپتال بنانے کا اعلان کر دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے ویلنشیا ٹاؤن کے قریب کینسر ہسپتال کی مجوزہ سائٹ کا دورہ کیا جہاں انہیں کینسر ہسپتال کی سائٹ کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کینسر ہسپتال کے لئے دنیا بھر سے بہتر ین سپشلائزڈ ڈاکٹرز بلانے اور مریضوں کے تیمارداروں کے لئے ہوٹل بنانے کی ہدایت بھی کی۔یہ بات بھی انتہائی اہمیت کی حامل اور پنجاب کی عوام کے لئے حوصلہ افزاء ہے کہ وزیر اعلیٰ کی طرف سے فوری طور پر تمام سرکاری ہسپتالوں کے شعبہ ایمرجنسی میں مریضوں کے لئے مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کینسر کے مریضوں کے علاج کیلئے مزیدسرکاری ہسپتال بنائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے پہلے سرکاری ہسپتال میں کینسر کے مریضوں کا مفت علاج ہو گا، کینسر ہسپتال میں مریضوں کے علاج کیلئے بہترین ڈاکٹر اور جدید ترین مشینری لائی جائے گی۔ اس موقع پرسابق سینیٹر پرویز رشید، اراکین اسمبلی خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر، ثانیہ عاشق، ڈاکٹر عدنان کے علاوہ چیف سیکرٹری پنجاب، ایس ایم بی آر، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو، سیکرٹری کو آپریٹو، کمشنر، ڈپٹی کمشنر لاہور اور دیگر متعلقہ حکام بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ موجود تھے۔ ہماری رائے میں پنجاب میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طرف سے پہلے پبلک سیکٹر کینسر ہسپتال کی تعمیر کا اعلان بلا شبہ ایک بڑی پیشرفت ہی نہیں بلکہ ایسے غریب اور نادار لوگوں کے لئے امید کی ایک کرن بھی ہے جو اس موذی بیماری کا علاج تو کیا کسی بھی بیماری کی صورت میں علاج کروانے کی سکت ہی نہیں رکھتے اور علاج کی سہولت میسر نہ ہونے کے باعث کسمپرسی کی حالت میں اللہ کو پیارے ہوجاتے ہیں۔ مریم نواز حکومت کی طرف سے صحت کے شعبے میں یہ انقلابی قدم ہی نہیں بلکہ غریب عوام کے لئے حوصلے کا باعث بھی ہے کہ پنجاب کی نئی حکومت اپنی عوام کی صحت اور علاج معالجہ کے لئے کچھ کرنے کا عزم رکھتی ہے۔ یہ بات بھی انتہائی اہمیت کی حامل ہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے مریضوں کے تیمارداروں کے لئے رہائشی مسائل کے حل کو مد نظر رکھتے ہوئے ہسپتال کے قریب ہوٹل بنانے کی ہدایت بھی کی ہے جو مریضوں اور ان کے لواحقین کے لئے ایک بڑی خوشخبری ہے۔ یہی نہیں وزیر اعلیٰ کی طرف سے یہ اعلان بھی حوصلہ افزاء اور لائق تحسین ہے کہ اپنے پانچ سالہ دور حکومت مکمل ہونے سے پہلے ہی اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ پنجاب کے ہر شہر میں جدید ترین اور تمام ضروری سہولتوں سے مزین سرکاری شعبے میں کینسر ہسپتال قائم ہوجائیں۔ یہ بات بھی انتہائی اہمیت کی حامل اور پنجاب کی عوام کے لئے حوصلہ افزاء ہے کہ وزیر اعلیٰ کی طرف سے فوری طور پر تمام سرکاری ہسپتالوں کے شعبہ ایمرجنسی میں مریضوں کے لئے تمام ادویات مفت فراہم کرنے کی بھی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ہماری رائے میں یہ وزیر اعلیٰ مریم نوازکا انقلابی قدم ہے اور اگر وہ لاہور میں پہلے کینسر ہسپتال اور پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی پبلک سیکٹر میں اس طرح کے مزید ہسپتال اور مریضوں کے تیمار داروں کے لئے رہائشی مسائل کے حل کے پیش نظرہوٹل قائم کرنے اور اسی طرح پہلے سے قائم پنجاب کے تمام ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں مفت ادویات کی فراہمی کے منصوبے میں کامیاب ہوگئیں تو یہ نہ صرف عوام پر بڑا احسان ہو گا بلکہ یہ بلاشبہ صحت کے شعبہ میں انقلابی قدم،عوام کے دل جیتے اور دعائیں سمیٹنے کا بھی زریعہ ہوگا، کیونکہ غریب اور نادار خاندان جو روٹی جیسی نعمت سے بھی غربت کے باعث اکثر محروم ہوتے ہیں بیماری کی صورت میں مفت ادویات کا حصول اور کینسر جیسے موذی مرض کے مفت علاج کی سہولت میسر آنے سے ان کی زندگی میں جینے کی خواہش اور حوصلہ پیدا ہوگا۔ بلاشبہ پورے صوبے کے ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں مفت ادویات کی فراہمی کو اگر یقینی بنایا جائے گا تو یہ عوام پر احسان عظیم ہوگا، لیکن اس کے لئے ضروری ہوگا کہ ان ہسپتالوں میں چیک اینڈ بیلنس اور مانیٹرنگ کا موثر نظام بھی قائم کیا جائے کیونکہ کرپشن میں ملوث مافیا حکومت کو سب اچھا کی رپورٹ دے گا،لیکن عوام کو ادویات سے محروم رکھا جائے گا، لہذا اس حوالے سے بھی موثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔توقع کی جاسکتی ہے حکومت پنجاب ان تمام اعلانات اور منصوبوں کو منشاء شہود پر لانے اور عوام کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کیلئے عملی اقدامات کو جلد یقینی بنائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں