وزیراعظم شہبازشریف اور آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہداری انوارالحق 0

وزیراعظم شہبازشریف اور آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہداری انوارالحق کے درمیان ملاقات

وزیراعظم شہبازشریف اور آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہداری انوارالحق کے درمیان ملاقات

آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم نے منصب سنبھالنے پر شہباز شریف کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا
کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کی جد وجہد میں ہم ان کے شانہ بہ شانہ کھڑے رہیں گے،شہبازشریف
وزیراعظم کا بارش متاثرین کیلئے آنا یہ ظاہر کرتا ہے کہ پاکستانیوں کے دل کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ،چوہدری انوارالحق

وزیراعظم محمد شہباز شریف اور آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری انوار الحق کے درمیان ملاقات ہوئی ،آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم نے منصب سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا،

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی طرف سے آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم کو پاکستان کی جموں و کشمیر کیلئے غیر مشروط حمایت کی یقین دہانی کرائی ۔وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کی جد وجہد میں ہم ان کے شانہ بہ شانہ کھڑے رہیں گے،

آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری انوار الحق نے عہدہ سنبھالتے ہی آزاد جموں و کشمیر کا دورہ کرنے پر وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کیا، آپ کا بارشوں سے متاثرہ افراد کے ساتھ ملاقات کے لئے یہاں آنا یہ ظاہر کرتا ہے کہ پاکستانیوں کے دل اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ۔ قبل ازیں وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورہ پر مظفرآباد پہنچے ، وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں