اے این ایف پاکستان 0

اے این ایف کی منشیات سمگلنگ کے خلاف 12 کارروائیاں، 991 کلو گرام منشیات برآمد، 10 ملزمان گرفتار

اے این ایف کی منشیات سمگلنگ کے خلاف 12 کارروائیاں، 991 کلو گرام منشیات برآمد، 10 ملزمان گرفتار

اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات سمگلنگ کے خلاف کا 12 کارروائیوں میں 991 کلو گرام منشیات برآمدکرکے 10 ملزمان گرفتارکرلیے۔
اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے جاری بیان کے مطابق کراچی ائیرپورٹ پر دو ملزمان سے 1914 نشہ آور گولیاں اور کیپسولز برآمدکیے گئے۔

لاہور ائیرپورٹ سے برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے 4.8 کلوگرام ہیروئن برآمدکرکے 2 ملزم گرفتارکیے گئے۔پشاور ایئرپورٹ پر دوحہ جانے والے مسافر سے 4 کلوگرام آئس برآمدکی گئی ۔ملتان کوریئر آفس میں برطانیہ سے بھیجے گئے پارسل سے 600 گرام ویڈ برآمدکی گئی۔لاہور ایئرپورٹ پر دوحہ جانے والے مسافر سے 600 گرام ہیروئن برآمدکی گئی۔

لاہور ائیرپورٹ پر دوسری کارروائی میں جدہ جانے والے مسافر سے 92 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمدکیے گئے۔چمن سے 270 کلوگرام ہیروئن اور 238 کلو مارفین برآمدکی گئی۔چمن روڈ کوئٹہ کے قریب سے 350 کلوگرام چرس برآمدکی گئی۔نوکنڈی چاغی سے 100 کلوگرام افیون برآمدکی گئی ۔

ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل کراچی سے 21 کلوگرام چرس برآمدکی گئی ۔ایکسپرس ہائی وے، اسلام آباد کے قریب دو ملزمان سے 2.4 کلو گرام چرس برآمدکی گئی۔ہری پور میں ملزم سے 250 گرام چرس برآمدکی گئی۔
ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

بشکریہ: اے پی پی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں