وزیراعظم محمد شہبازشریف 0

وزیراعظم کی زیر صدارت نئی منتخب وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس

وزیراعظم کی زیر صدارت نئی منتخب وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس

کابینہ شرکاء سے گفتگو میں نئی منتخب حکومت کا روڈ میپ واضح کیاگیا
ملک میں اشیائے خورونوش اور روز مرہ کی دیگر اشیا کی قیمتوں کے کنٹرول کیلئے فی الفور ایک کمیٹی قائم کی جائے،وزیراعظم نے شرکاء کوہدایت

اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں غیر ضروری اضافے اور ناجائز منافع خوری کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اس بارے کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی،وزیراعظم

وزارت تجارت کی سفارش پر کیلوں اور پیاز کی برآمد پر 15اپریل 2024تک پابندی عائد کرنے کی منظوری

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے نئی وفاقی کابینہ سے ہدایت کی ہے کہ ملک میں اشیائے خورونوش اور روز مرہ کی دیگر اشیا کی قیمتوں کے کنٹرول کیلئے فی الفور ایک کمیٹی قائم کی جائے،اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں غیر ضروری اضافے اور ناجائز منافع خوری کے خلاف سخت کارروائی کی جائے،اس بارے کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،اجلاس میں وزارت تجارت کی سفارش پر کیلوں اور پیاز کی برآمد پر 15اپریل 2024تک پابندی عائد کرنے کی منظوری دی گئی۔

پیرکووزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہبازشریف کی زیر صدارت نئی منتخب وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔وزیراعظم نے نو منتخب کابینہ اراکین کو مبارکباد پیش کی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے شرکاء سے گفتگو میں نئی منتخب حکومت کا روڈ میپ واضح کیا۔وزیراعظم نے کابینہ اجلاس میں ہدایت جاری کہ ملک میں اشیائے خورونوش اور روز مرہ کی دیگر اشیا کی قیمتوں کے کنٹرول کیلئے فی الفور ایک کمیٹی قائم کی جائے جو کہ صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر اشیائے خورونوش اور روزمرہ کی دیگر اشیا کی قیمتوں کی کڑی نگرانی کرے گی۔

وزیراعظم نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں غیر ضروری اضافے اور ناجائز منافع خوری کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی۔وزیراعظم نے کہاکہ منافع خوری کے خلاف سخت کارروائی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

اجلاس میں وفاقی کابینہ نے وزارت تجارت کی سفارش پر کیلوں اور پیاز کی برآمد پر 15اپریل 2024تک پابندی عائد کرنے کی منظوری دے دی ہے،یہ پابندی رمضان المبارک کے مہینے کے دوران کیلوں اور پیاز کی مارکیٹ میں وافر دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے عائد کی گئی ہے۔

وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سفارش پر نیدرلینڈز کے شہری محمد اورنگزیب کی پاکستانی شہریت دوبارہ حاصل کرنے کی درخواست منظور کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

وفاقی کابینہ نے وزارت انسداد منشیات کی سفارش پر میجر جنرل عبدالمعید ہلال امتیاز ملٹری کی بطور ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹکس فورس تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں