اداکارہ ازیکہ ڈئینل نے شادی کے لئے ہمسفر کیسا ہو، بتا دیا
پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ازیکا ڈینیل نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ مردوں کی اچھی یا پیسوں سے زیادہ ان کی عقل اور شخصیت کو ترجیح دیتی ہیں،
ازیکا مے نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے دلچسپ گفتگو کی اور ساتھ ہی اپنی شادی کے لئے ہمسفر کیسا ہونا چاہئے ترجیحات واضح کر دیں۔
ایک سیگمنٹ کے دوران اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ ان کے نزدیک شادی کے لیے پیسہ یا خوبصورتی میں کیا چیز زیادہ اہم ہے؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ دونوں ہی نہیں۔
تاہم ازیکا ڈینیل نے بات جاری رکھتے ہوئے اپنے جواب کی وضاحت دی اور کہا کہ جہاں تک پیسے کا تعلق ہے تو ہم دونوں میں سے کوئی ایک یا ہم دونوں مل کر بھی کما سکتے ہیں اور میں شکل و صورت سے زیادہ انسان کی ذہنیت، اس کی عقل اور اس کی شخصیت کو اہمیت دیتی ہوں۔
واضح رہے کہ حال ہی میں ان کا ڈرامہ سیریل ‘میں’ بھی کافی مقبول ہوا اس ڈرامے میں مرکزی کردار اداکارہ عائزہ خان اور وہاج علی تھے، اس کے ساتھ ساتھ ازیکا نے ڈرامہ ‘بلا’ ، ‘چیخ’ سمیت کئی دیگر ڈراموں میں اپنے جوہر دکھائے۔