ممتاز زہرا بلوچ 0

آئی اے ای اے کے اعلی سطح وفد کے دورہ پاکستان کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں۔ ترجمان دفترخارجہ

آئی اے ای اے کے اعلی سطح وفد کے دورہ پاکستان کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں۔ ترجمان دفترخارجہ

دفتر خارجہ نے آئی اے ای اے کے وفد کے دورہ پاکستان کے حوالے سے خبروں کو جھوٹ قرار دے دیا۔

آئی اے ای اے کے وفد کے دورہ پاکستان کے حوالے سے ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ آئی اے ای اے کے اعلی سطح وفد کے دورہ پاکستان کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ آئی اے ای اے کا کوئی عہدے دار اس وقت پاکستان کا دورہ نہیں کر رہا ہے اور نہ ہی مستقبل قریب میں آئی اے ای اے کے ساتھ کوئی بات چیت کا منصوبہ ہے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل آئی اے ای اے نے فروری 2023 میں پاکستان کا دورہ کیا اور اس موقع پر وزارت نے میڈیا کو بریفنگ جاری کی تھی، تاحال کوئی دورہ نہیں ہورہا ۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں