پاکستان -یورپی یونین 0

پاکستان اوریورپی یونین کے درمیان دیرینہ دوطرفہ ترقیاتی تعاون جاری ہے، وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب کی یورپی یونین کی سفیر سے ملاقات میں گفتگو

پاکستان اوریورپی یونین کے درمیان دیرینہ دوطرفہ ترقیاتی تعاون جاری ہے، وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب کی یورپی یونین کی سفیر سے ملاقات میں گفتگو

وفاقی وزیرخزانہ و محصولات محمداورنگزیب نے کہاہے کہ پاکستان اوریورپی یونین کے درمیان دیرینہ دوطرفہ ترقیاتی تعاون جاری ہے، پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدرکی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
انہوں نے ان خیالات کااظہارپاکستان میں یورپی یونین کی سفیررینا کیونکا سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔وزیرخزانہ نے یورپی یونین کی سفیر کا خیرمقدم کیا اورپاکستان اوریورپی یونین کے درمیان دیرینہ دوطرفہ تعاون کوسراہا۔وزیرخزانہ نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں یورپی یونین کی جانب سے جاری امداد اور تعاون پرسفیرکاشکریہ اداکیا۔
یورپی یونین کی سفیر نے وزیرخزانہ کامنصب سنبھالنے پرمحمداورنگزیب کومبارکباددی اورنئی حکومت کے ساتھ کام جاری رکھنے کی خواہش کا اظہارکیا۔ وزیرخزانہ نے یورپی یونین کی سفیر کوموجودہ حکومت کی اہم ترجیحی اصلاحات سے آگاہ کیا۔
انہوں نے معیشت کودستاویزی بنانے، برآمدی مسابقت، لائیوسٹاک اورڈیری پروڈکشن سمیت کئی اہم شعبوں پرروشنی ڈالی جہاں پاکستان اوریورپی یونین باہمی تعاون کو مزید فروغ دے سکتے ہیں۔یورپی یونین کی سفیر نے حکومت کے اقتصادی ایجنڈہ کی تائیدکی اوراس حوالہ سے یورپی یونین کی معاونت جاری رکھنے کایقین دلایا۔

بشکریہ: اے پی پی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں