سردار عتیق احمد خان 0

بھارت دہشتگرد ملک اور مودی انسانیت کا قاتل ہے،سردار عتیق

بھارت دہشتگرد ملک اور مودی انسانیت کا قاتل ہے،سردار عتیق
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم انتہا کو پہنچ چکے مگر کشمیری پورے عزم و ہمت کیساتھ ڈٹے ہوئے ہیں،عالمی برادری نوٹس لے، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر

آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد وسابق وزیراعظم سردارعتیق احمدخان نے کہا ہے کہ بھارت دہشتگرد ملک اور مودی انسانیت کا قاتل ہے، ہم کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی پامالیاں انتہا کو پہنچ چکی ہیں مگر کشمیری پورے عزم و ہمت کیساتھ ڈٹے ہوئے ہیں،عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں بند اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کروائے۔

ان ِخیالات کااظہارانہوں نے مکہ مکرمہ میں واجد مہتاب عباسی، اختر عباسی،شعیب عباسی اور عمران احمد خان تنولی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس غازیوں،شہیدوں کا قافلہ اور تحریک آزادی کی بانی جماعت ہے۔ مسلم کانفرنس کشمیر کے تشخص اور پاکستان سے الحاق کی داعی جماعت ہے۔ ہمارا کسی سے کوئی ذاتی جھگڑا نہیں لیکن عقیدے اور نظریے پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ 1932میں سرینگر سے جس سفر کاآغاز کیاتھا تاریخ بتارہی ہے کہ ہمارے ماضی کے فیصلے درست تھے وہ اہلیان کشمیر کے لیے سود مند ثا بت ہوئے۔

انہوں نے کارکنوں پر زور دیتے ہوئے کہاکہ کارکنان اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں۔ مضبوط اور مستحکم پاکستان ہی کشمیریوں کی آزادی کا ضامن ہے ہر کشمیری کی خواہش ہے کہ پاکستان معاشی اور اقتصادی لحاظ سے مضبوط ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں