چوہدری انوارالحق 0

چوہدری انوارالحق کی شہید کرنل سید کاشف علی کی رہائش گاہ آمد، خراج عقیدت پیش کیا، فیملی سے اظہار تعزیت

چوہدری انوارالحق کی شہید کرنل سید کاشف علی کی رہائش گاہ آمد، خراج عقیدت پیش کیا، فیملی سے اظہار تعزیت
قوم کو افواج پاکستان پر فخر ہے،دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر

آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق میر علی واقعہ میں شہید ہونے والے کرنل سید کاشف علی کی رہائش گاہ گئے اور انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوے ان کی فیملی سے اظہار تعزیت کیا۔موسٹ سینئر وزیر کرنل (ر) وقار نور،وزراء حکومت میاں عبد الوحید،چوہدری اظہر صادق،چوہدری اکبر ابراہیم بھی ان کے ہمراہ تھے۔وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ پاک شہید کے درجات بلند اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا گئے۔

دریں اثناء وزیراعظم آزادکشمیر تلہ گنگ میں کیپٹن احمد بدر شہید کے گھر گئے اور ان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوے ان کے والد محترم اور دیگر پسماندگان سے اظہار تعزیت کیا۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک شہید کیپٹن کے درجات بلند اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

اس موقع مختصر بات چیت کرتے ہوے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے کہا کہ قوم کو اپنی پاک فوج پر فخر ہے جس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے آفیسرز اور جوانوں نے بہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا ہے اور پاک سر زمین سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوم اپنے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے اور ان کے لواحقین کو خراج تحسین پیش کرتی ہے جن کے پیارے وطن عزیز کی سلامتی پر قربان ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں