حکومت پنجاب 0

حکومت پنجاب کا300یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے پیکج لانے کا فیصلہ بلاشبہ ایک تاریخی اور قابل ستائش قدم ہے

حکومت پنجاب کا300یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے پیکج لانے کا فیصلہ بلاشبہ ایک تاریخی اور قابل ستائش قدم ہے

یہ خبر بلاشبہ پنجاب کی عوام کے لئے کسی خوشخبری سے کم نہیں کہ پنجاب حکومت نے 300یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے پیکج لانے کا فیصلہ کرلیا ہے، اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے منصوبے پر عملدرآمد کیلئے کمیٹی بنا دی ہے، حکومت کم بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے پیکیج پر کام کررہی ہے۔جمعرات کے روز پنجاب کے وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان کا پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آئندہ بجٹ جون میں یہ سکیم نظر آئے گی۔ان کاکہنا تھا کہ ممکن ہے بجٹ سے پہلے ہی ہم اس سکیم کا اعلان کر دیں۔ پنجاب میں ڈھائی کروڑ سے زائد خاندان 300یونٹ یا اس سے کم بجلی استعمال کرتے ہیں، بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھانے کا تعلق وفاقی حکومت سے ہے۔ عوام مہنگائی سے تنگ ہے لیکن حکومت ہر صورت م عوام کوریلیف فراہم کرے گی۔صوبائی وزیر خزانہ کا کہناتھا کہ ہمارے پاس اس وقت 300ارب روپے موجود ہیں۔پنجاب کی معاشی صورتحال دیگر صوبوں سے بہتر ہے ہم اپنے ٹیکس کے نظام میں بہت بہتری لائے ہیں۔ شہبازشریف کے وزیراعلیٰ بننے سے پہلے ٹیکس کا سلسلہ کچھ خاص بہتر نہیں تھا۔ صوبائی وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنے صوبے کے ریونیو کو مزید بڑھائیں گے، جون میں پنجاب کا بہترین بجٹ نظر آئے گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے 1500 پرائس کنٹرول مجسٹریٹ تعینات کئے گئے ہیں۔ہماری رائے میں یہ خبر بلاشبہ پنجاب کی غریب عوام کے لئے خوشگوار ہوا کاجھونکا ہے کہ حکومت پنجاب عوام کو ریلیف پہنچانے کے لئے 300یونٹ تک مفت بجلی کی فراہمی یقینی بنائے گی اگر ایساعملا ہوجائے تو یہ عوام کے بہت بڑا ریلیف ہوگا کیونکہ ملک کی آبادی اور خاص طور پر پنجاب کی آبادی کا ایک بڑا حصہ 300یونٹ سے کم بجلی استعمال کرتا ہے بجلی کی مد میں ریلیف ملنے سے غریب عوام مہنگائی سے نبرد آزما ہوسکیں گے۔ ہماری رائے میں حکومت پنجاب کا یہ فیصلہ بلاشبہ ایک تاریخی قدام ہے اور موجودہ مہنگائی کے حالات کے تناظر میں یہ عوام کو ایک بہت بڑا ریلیف ہوگا اور اس پر عملی اقدام سے وزیر اعلیٰ مریم نواز کی عوامی مقبولیت میں بہت زیادہ اضافہ ہوجائے گا۔ اس وقت ملک میں مہنگائی کا گراف تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے اور عوام مہنگائی کے ہاتھوں اس قدر مجبور ہیں کہ خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے والوں کی تعداد میں ایک بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ یہ بات بھی مشاہدے میں آئی ہے کہ رمضان کریم کی آمد کے ساتھ ہی مہنگائی اور ذخیرہ اندوز مافیا متحرک ہوگیا اور اشیاء خوردونوش، پھلوں،سبزیوں، گوشت اور مرغی کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ ہوگیا ہے۔ ہماری رائے وزیرا علیٰ مریم نواز جہاں یہ اچھا قدم اٹھا رہی ہیں وہاں مہنگا فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف قانونی شکنجہ اگر کس دیا جائے تو مہنگائی کا جن کسی حد تک قابو میں آسکتا ہے۔ غربت اور بے روزگاری اس ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے حکومت پنجاب عوام کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے اسکیم سامنے لائے تو بلاشبہ روز کی سہولتوں میں اضافہ سے عوام کی قوت خرید بہتر ہوگی اجو غربت میں کمی لانے میں مددگار ہوگا۔ ہماری رائے میں پنجاب حکومت اور وزیر اعلیٰ میریم نواز کا 300یونٹ تک مفت بجلی کی فراہمی کا فیصلہ ایک تاریخ قدم ہے اس پر عمل درآمد سے پنجاب کی سیاست پر مثبت اثرات مرتب ہونگے اور یقینا دیگر صوبے بھی پنجاب کی تقلید میں اپنی عوام کو 300یونٹ تک مفت بجلی کی فراہمی کے لئے پیشرفت کرسکتے ہیں اور اس طرح عوام کو پورے ملک میں بڑے پیمانے پر ریلیف مل سکے گا بلاشبہ حکومت پنجاب کی طرف سے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے 1500 پرائس کنٹرول مجسٹریٹ تعیناتی بھی ایک مثبت پیشرفت ہے اس اقدام سے مہنگائی کے عفریت کو قابو کرنے اور مہنگا فروشوں کو قانون کے شکنجے میں لانے میں مدد ملے گی اور یہ اسی صورت ممکن ہوگا جب پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنی ڈیوٹی کما حقہ ادا کرئیں گے۔اس حوالے سے موثر مانیٹرنگ اور چیک اینڈ بیلنس کا نظام بھی بہتر اور متحرک کرنے کی ضرورت ہے۔بلاشبہ حکومت کے ایسے اقدام جو عوام کی بہتری اور عوام کو ریلیف پہنچانے کے لئے کیے جائیں گے، وہ بلاشبہ فلاحی ریاست کے قیام کی طرف اہم پیشرفت قرار دیے جاسکتے ہیں۔ امید کی جاسکتی ہے کہ حکومت پنجاب ایسے اقدامات کو عملی جامہ پہنانے کے لئے فوری اور جنگی بنیادوں پر کام کرئے گی تاکہ عوام کی مشکلات میں کمی یقینی بنائی جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں