چوہدری انوار الحق 0

مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک دراصل تحریک تکمیل پاکستان ہے،کشمیریوں نے خون سے زندہ رکھا ہواہے، وزیراعظم آزاد کشمیر

مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک دراصل تحریک تکمیل پاکستان ہے،کشمیریوں نے خون سے زندہ رکھا ہواہے، وزیراعظم آزاد کشمیر

وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیرچوہدری انوار الحق نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کی پر جوش قیادت کے تحت آج ہم 23مارچ 1940 کو منظور کی جانے والی قرار داد پاکستان کو جوش و ولولے سے منا رہے ہیں۔ اس قرارداد نے ہماری تاریخ کا رخ بدل ڈالا، شدید ترین مخالفت کے باوجود آزاد ملک پاکستان کی شکل میں ہمارے آباؤاجداد کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کیا۔برصغیر کے مسلمانوں کے لیے یہ دن انتہائی اہمیت کا حامل ہے جب انہوں نے اپنے لیے ایک علیحدہ مملکت کے قیام کی بنیاد رکھی اور اس تمام جدوجہد میں کشمیری قیادت بھی پیش پیش رہی۔ کشمیری قیادت نے لاہور جلسے میں شرکت کر کے پاکستان اور کشمیری عوام کے درمیان لازوال رشتے کی بنیاد رکھی۔

23مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہا کہ قرار داد پاکستان ہمیں اجتماعیت کا درس دیتی ہے۔مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک دراصل تحریک تکمیل پاکستان ہے جسکو کشمیریوں نے اپنے خون سے زندہ رکھا ہواہے، کشمیری بائی چوائس پاکستانی ہیں اور پاکستان کو اپنی آرزوں اور امیدوں کا مرکز سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے نہ صرف قیام پاکستان کی جدوجہد میں مسلمانان ہند کے ساتھ حصہ لیا بلکہ خود کو بھی قیام پاکستان سے قبل ہی پاکستان سے وابستہ کر دیا تھا،کشمیریوں نے 14 اگست 1947 قیام پاکستان سے قبل ہی پاکستان کے ساتھ جموں و کشمیر کے الحاق کا فیصلہ کر لیا تھا۔ دنیا میں پاکستان سے زیادہ کشمیر یوں کا کوئی ہمدرد نہیں۔انشاء ا اللہ کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور پاکستان کی تکمیل الحاق کشمیر کے ذریعے ہو کر رہے گی۔

وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہا کہ قیام پاکستان سے جموں و کشمیرکے عوام کی جدوجہد کو ایک نئی تحریک اورایک نیا ولولہ ملا۔ کشمیر اور پاکستان نظریاتی، جغرافیائی، تاریخی رشتوں، ثقافتی اور مذہبی اعتبار سے ایک ہی ہیں جنہیں دنیا کی کوئی طاقت جدا نہیں کر سکتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں