شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیزالسعود 0

سعودی وزیر دفاع کو نشان پاکستان کے اعزاز سے نواز دیا گیا

سعودی وزیر دفاع کو نشان پاکستان کے اعزاز سے نواز دیا گیا
اعزاز دینے کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی،وزیراعظم،تینوں سروسز چیفس اور دیگر اعلیٰ شخصیات نے تقریب میں شرکت کی

پاکستان کیلئے خدمات دینے پر شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیزالسعود کو نشان پاکستان کے اعزاز سے نواز دیاگیا،

ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے سعودی وزیر دفاع کو نشان امتیاز دیا۔ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں وزیراعظم میاں شہباز شریف، وزیر دفاع خواجہ آصف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سمیت سمیت دیگر اہم شخصیات اس موقع پر موجود تھیں۔

واضح رہے پاکستان میں آج یوم پاکستان جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز نے اسلام آباد میں ہونے والی پریڈ کی خصوصی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں