حریت کانفرنس 0

کل جماعتی حریت کانفرنس کی کشمیریوں کی شناخت مٹانے کی بی جے پی کی کوششوں کی مذمت

کل جماعتی حریت کانفرنس کی کشمیریوں کی شناخت مٹانے کی بی جے پی کی کوششوں کی مذمت

مقبوضہ جموں وکشمیر میں پانچ سال میں سڑک حادثات میں 4ہزارسے زائد جانیں ضائع
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کشمیریوں کی شناخت مٹانے اور معیشت کو تباہ کرنے کی نریندر مودی کی زیرقیادت بھارتی حکومت کی کوششوں کی شدید مذمت کی ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں مقبوضہ علاقے میں کشمیری عوام پربڑھتے ہوئے مظالم اور سیاسی ناانصافیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ ترجمان نے مودی حکومت کے ہندوتوا ایجنڈے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس اپنے”اکھنڈ بھارت“منصوبے کے تحت قبل از اسلام ہندو ثقافت کو بحال کرنا چاہتی ہیں۔ مودی کی زیر قیادت بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کی مذمت کے لیے سرینگر میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مقبوضہ جموں وکشمیر میں کانگریس رہنماؤں کی زیر قیادت مظاہرین نے مقبوضہ علاقے میں ”ٹیکس دہشت گردی“پر بھارتی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔مقبوضہ جموں و کشمیر میں گزشتہ پانچ سال کے دوران سڑک حادثات میں کم از کم 4,251جانیں ضائع ہوئیں۔ سرینگر میں ٹریفک ہیڈکوارٹر کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق علاقے میں اس عرصے کے دوران مجموعی طوپر 28,896سڑک حادثات پیش آئے جن کے نتیجے میں 37,725 افرادزخمی بھی ہوئے۔یہ صورتحال سڑک حادثات کو کم کرنے کے لیے خستہ حال انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کی فوری ضرورت کا تقاضا کرتی ہے۔دریں اثناء بھارتی فوجیوں نے ضلع بارہمولہ میں مختلف مقامات پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران آٹھ نوجوانوں کو گرفتار کیا اور انہیں کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت جیلوں میں نظربند کردیا۔پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے ایک بیان میں مقبوضہ علاقے میں اپنے منصوبے مکمل کرنے کے باوجود ٹھیکیداروں کو ادائیگیاں نہ کرنے پر مودی حکومت کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے مقبوضہ علاقے میں بی جے پی کی مسلط کردہ انتظامیہ کے مالیاتی نظام پر تشویش کا اظہار کیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں