چوہدری انوارالحق 0

آزادکشمیر میں ٹورازم, روڈز, لوکل گورنمنٹ, برقیات, تعلیم سمیت تمام سیکٹرز پر خصوصی توجہ دے رہے ہے، چوہدری انوارالحق

آزادکشمیر میں ٹورازم, روڈز, لوکل گورنمنٹ, برقیات, تعلیم سمیت تمام سیکٹرز پر خصوصی توجہ دے رہے ہے، چوہدری انوارالحق

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق کی زیرصدارت ڈویلپمنٹ کے حوالہ سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا.

اجلاس میں سیکٹر وائز پراگریس کا جائزہ لیا گیا. ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات محترمہ مدحت شہزاد نے وزیر اعظم آزادکشمیر کو روڈز, صحت, تعلیم, برقیات, ٹورازم سمیت دیگر تمام سیکٹرز میں پراگریس کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی.

اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے چیف سیکرٹری آزادکشمیر داؤد محمد بڑیچ نے شرکت کی جبکہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات محترمہ مدحت شہزاد, پرنسپل سیکرٹری ظفر محمود خان , سیکرٹری مالیات لیفٹیننٹ(ر) اسلام زیب، اکاؤنٹنٹ جنرل آزادکشمیر تفاخر علی اسدی, سیکرٹری برقیات ارشاد قریشی اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے.

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا کہ حکومت ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلیے بھرپور فنڈز فراہم کرے گی تاکہ ان کی تکمیل سے عوام کو سہولتیں حاصل ہوں ،آزادکشمیر میں ٹورازم, روڈز, لوکل گورنمنٹ, برقیات, تعلیم سمیت تمام سیکٹرز پر خصوصی توجہ دے رہے ہے. وزیراعظم نے کہا کہ آزادکشمیر میں ٹورازم کو فروغ دینے کیلئے روڈ انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھا رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں ٹورازم انڈسٹری کی صورت اختیار کر چکا ہے آزادکشمیر ایک خوبصورت خطہ ہے اس لئے سیاحت کو فروغ دینے کیلیے بھرپور اقدامات کئے جائیں گے ۔وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ یہ ورک سیزن ہے, خصوصاً نیلم ویلی میں سڑکوں کے منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے

. وزیراعظم نے کہا کہ ترقیاتی منصوبہ جات کے لئے فنڈز کی کوئی کمی نہیں ہے. تمام جاریہ منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے. وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ریلیز اور اخراجات کے حوالے سے پراگریس رپورٹ دی جائے. وزیراعظم نے کہا کہ ترقیاتی پراجیکٹس کے لئے فنڈز کی کمی نہیں ہونے دیں گے.

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق کی زیرصدارت آزاد جموں و کشمیر زکوٰۃ منافع فنڈ بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا.

اجلاس میں پرنسپل سیکرٹری ظفر محمود, سیکرٹری مالیات آزادکشمیر اسلام زیب, اکاؤنٹنٹ جنرل آزادکشمیر تفاخر علی اسدی, سیکرٹری زکوٰۃ وعشر ارشاد احمد قریشی اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی.

چیف سیکرٹری آزادکشمیر داؤد محمد بڑیچ نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی. سیکرٹری زکوٰۃ وعشر ارشاد احمد قریشی نے بورڈ کو زکوٰۃ وعشر کے کام اور دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی. اجلاس میں زکوٰۃ منافع فنڈ بورڈ نے زکوٰۃ کے ملازمین کی یکم جولائی 2023ء تا فروری 2024ء تک تنخواہ کی ادائیگی کی توثیق دی جبکہ بورڈ نے زکوۃ کے ملازمین کی اگلے 2 ماہ تنخواہ کی منظوری بھی دے دی.

وزیراعظم آزاد کشمیر نے ہدایت کی ہے کہ محکمہ زکوٰۃ فعال ادارہ بنایا جائے اور اس میں بہتری لانے کیلئے رپورٹ پیش کی جائے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں