پریتی زنٹا کی طویل عرصے کے بعد بڑی سکرین پر واپسی
بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا طویل عرصے کے بعد دوبارہ بڑی سکرین پر جلوے بکھیرنے کیلئے تیار ہوگئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پریتی زنٹا نے انسٹاگرام پر اپنی نئی آنے والی فلم لاہور 1947 کے سیٹ سے کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔انہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ میں فلم لاہور 1947 سیٹ پر موجود ہوں اور ابھی اس کی شوٹنگ ہو رہی ہے۔
عامر خان پروڈکشنز کے بینر تلے بننے والی اس فلم میں پریتی زنٹا کے ساتھ سنی دیول مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔عامر خان پروڈکشنز نے گزشتہ سال اکتوبر میں یہ فلم بنانے کا اعلان کیا تھا، جس نے ریلیز سے قبل ہی بہترین کہانی اور کاسٹ میں نامور اداکاروں کے نام ہونے کی وجہ سے فلمی شائقین کی توجہ حاصل کرلی ہے۔