پیٹرول 0

پیٹرول کی قیمت میں 5.45 روپے اورہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8.42 روپے کمی

پیٹرول کی قیمت میں 5.45 روپے اورہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8.42 روپے کمی

اسلام آباد: حکومت نے فی لیٹرپیٹرول کی قیمت میں 5.45 روپے اورہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8.42 روپے کمی کانوٹیفیکیشن جاری کردیا۔وزارت خزانہ کی جانب سے منگل کویہاں جاری نوٹیفیکشن کے مطابق گزشتہ دوہفتوں کے دوران عالمی منڈی میں پیٹرولئیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا رحجان دیکھنے میں آیا۔
اوگرا نے بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرولئیم مصنوعات کی صارفین کیلئے قیمتوں کے رحجان کا جائزہ لیا۔ یکم مئی سے فی لیٹرپیٹرول 5.45 روپے کے کمی کے بعد 288.49روپے اورہائی سپیڈڈیزل 8.42 روپے کمی کے بعد 281.96 روپے ہوگی۔

بشکریہ: اے پی پی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں