ڈی آئی جی میرپورچوہدری سجاد حسین 0

ڈی آئی جی میرپورچوہدری سجاد حسین، ایس ایس پی میرپورکامران علی کی ہدایت و نگرانی میں گرینڈ آپریشن

ڈی آئی جی میرپورچوہدری سجاد حسین، ایس ایس پی میرپورکامران علی کی ہدایت و نگرانی میں گرینڈ آپریشن

ڈڈیال، چکسواری میں جرائم پیشہ عناصر، آوارہ گرد افراد، کالے پیپرز/شیشوں والی گاڑیوں، فینسی نمبر پلیٹس، فلیش لائیٹس، ون ویلرز، بدوں نمبر پلیٹس موٹرسائیکل کے خلاف گرینڈ آپریشن کا سلسلہ جاری

ڈی آئی جی میرپورچوہدری سجاد حسین، ایس ایس پی میرپورکامران علی کی ہدایت و نگرانی میں ڈڈیال، چکسواری میں جرائم پیشہ عناصر، آوارہ گرد افراد، کالے پیپرز/شیشوں والی گاڑیوں، فینسی نمبر پلیٹس، فلیش لائیٹس، ون ویلرز، بدوں نمبر پلیٹس موٹرسائیکل کے خلاف گرینڈ آپریشن کا سلسلہ جاری۔دوران چیکنگ مجموعی طور پر 3000 سے زائد گاڑیوں اور موٹرسائیکلز کی پڑتال،چکسواری/ڈڈیال میں کل 710گاڑیوں کے کالے پیپر اتارنے، 78موٹر سائیکل ضبط،01 عدالتی مفرور کی گرفتاری اور02ملزمان سے 28بوتل شراب کی برآمدگی، ایک ملزم سے 130 گرام ہیروئن برآمد ہونے پر مقدمہ درج اور 84800روپے سے زائد کا جرمانہ عائدکیا گیا۔

دوران جنرل ہولڈ اپ چکسواری میں 130بلیک شیشے والی گاڑیاں،23موٹرسائیکل کی ضبطی کے علاؤہ 14000روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ڈڈیال میں 580گاڑیوں کے کالے پیپر اتارنے، 55 موٹرسائیکلزکی ضبطی کے ساتھ ساتھ 15000روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ دوران چیکنگ پڑتال 2 ملزمان سے 28 بوتل شراب برآمد ہونے پر مقدمہ کا اندراج کرتے ہوئے ملزمان کو بند حوالات کیا جا کر تفتیش مقدمہ رواں کی گئی۔جبکہ ایک دوسری کارروائی میں عامر فاروق انچارج سی آئی اے میرپور نے ملزم عبدالرحمن ولد خالدالرحمن قوم پٹھان ساکن نانگی اڈہ مکان نمبر 17 سیکٹراے فور میرپور کو بمقام بی تھری نزد ڈگری کالج عقبی گلی سے جامع تلاشی کے دوران 130 گرام ہیرؤئن برآمد ہونے پرمقدمہ کا درج کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کیا ہے۔

ڈڈیال کے پانچ مقامات زمان چوک، امب چونگی، جلال آباد، دھان گلی اور سنڈل کراس میں بھاری نفری کے ساتھ چیکنگ جبکہ تھانہ پولیس چکسواری نے نیوسٹی گیٹ پر جنرل ہولڈ اپ کی کارروائی کی،جنرل ہولڈ اپ کی براہ راست نگرانی ایس ایس پی کامران علی نے کی جبکہ ایڈیشنل ایس پی خاور علی شوکت، DSP عنصر علی، ایس ڈی ایم فیصل مغل بھی موقع پر موجود رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں