0

پاکستان کے ذمہ واجب الاداقرض اور ریونیوکلیکشن بڑے چیلنجز ہیں ، وزیراعظم

پاکستان کے ذمہ واجب الاداقرض اور ریونیوکلیکشن بڑے چیلنجز ہیں ، وزیراعظم
پاکستان کو آج مختلف چیلنجز کا سامنا ہے ریونیوکلیکشن سب بڑا چیلنج ہے،جزا ء اور سزا کے عمل سے ہی قومیں عظیم بنتی ہیں
27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا‘وزیراعظم کا ایف بی آر کے افسران کے اعزاز میں دی گئی تقریب سے خطاب

لاہور: وزیر اعظم محمد شہبا ز شریف نے کہا ہے کہ فیصلہ کن گھڑی آچکی ہے سب کو مل کر ملک کی بہتری کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا،پاکستان کو آج مختلف چیلنجز کا سامنا ہے ریونیوکلیکشن سب بڑا چیلنج ہے،جزا ء اور سزا کے عمل سے ہی قومیں عظیم بنتی ہیں،بہتری کارکردگی دکھانے والے افسران کو سراہا جائے گا،ہمیں محصولات بڑھناے کیلئے اپنے ریونیو میں اضافہ کرنا ہوگا،27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے،ہم خلوص اور میرٹ کو مد نظر رکھ کر سیاہ اور سفید کو الگ کریں گے،پاکستان کے ذمہ واجب الاداقرض بہت بڑا چیلنج ہے اس قرض کے حوالے سے ساری قوم واقف ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اعلی کارکردگی دکھانے والے ایف بی آر کے افسران کے اعزاز میں دی گئی تقریب سے خطاب میں کیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطاتارڑ،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی،وفاقی وزیر مواصلات علیم خان،مشیر برائے وزیر اعظم رانا مشہود احمد خان،چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج میرے لیے یہ خوشی کا موقع ہے کہ پاکستان کے ایک اہم ادارے ایف بی آر کے میاناز افسران کے درمیان کوجود ہوں جنہوں نے پاکستان کیلئے انتہائی ایمانداری سے اپنے فرائض انجام دئے اور اپنے فرض کی ادائیگی کی مجھے نہیں بلکہ پوری قوم کو ان پر فخر ہے اور یہ ایماندار افسران ایک شاندار مثال کی حیثیت رکھتے ہیں،

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آج مختلف چیلنجز کا سامنا ہے ان میں محصولات کی ریکوری سب سے بڑا چیلنج ہے ہمیں محصولات بڑھا کر اپنے ریونیو میں اضافہ کرنا ہے 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ہم خلوص اور میرٹ کو مد نظر رکھ کر سیاہ اور سفید کو الگ کریں گے۔

محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے ذمہ واجب الاداقرض بہت بڑا چیلنج ہے اس قرض کے حوالے سے ساری قوم واقف ہے ہمارے سالانہ وصولیوں کا حدف تین سے چار گناکرپشن،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے جس کی وجہ سے ہم قرض لینے پر مجبور ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اقوام عالم میں ہماری وہ حیثیت نہیں جو ہونی چاہئے تھی۔

انہوں نے کہا کہ 25کروڑ عوام یہ دیکھ لے یہاں وہ مایہ ناز سپوت بیٹھے ہیں جنہوں نے دن رات محنت کرکے پاکستان کی خدمت کی اور اپنے فرائض کو انتہائی ایمانداری سے انجام دیا۔انہوں نے کہا کہ جب ہماری حکومت منتخب ہوئی تو میں نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ ایف بی آر اور دیگر اداروں میں میرٹ کو بنیاد بنا کر ایجنسیوں کی رپورٹ کے مطابق سفید کو کالے سے علیحدہ کریں گے اور ان افراد کو ایسا موقع نہیں دیا جائے گا جن کی ناک کے نیچے کرپشن کے دریا بہ رہے ہوں آج میں نے وہ وعدہ پورا کردیاپوری قوم کو ایف بی آ ر کے قابل اور محنتی افسران پر فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر میں ممبر کی تعیناتی میرٹ کی بنیاد پر کی جائے گی خراب کارکردگی والے افسران کو اعلی عہدوں پر رہنے کا کوئی حق نہیں جب کہ بہترین کارکردگی دیکھانے والوں سراہا جائے گا اور قابل افسران کو معقول تنخواہیں دی جائیں گی کیونکہ جزا اور سزا کے عمل سے قومیں عظیم بنتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پوری ایمانداری کے ساتھ میرٹ پر ایف بی آر کے افسران شیلڈ دیں 10سال سے ایف بی آر میں سلسلہ جاری تھا جس کی روک تھام کیلئے کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا آج فیصلہ کی گھڑی آچکی ہے ہم سب کو ملکر پاکستان کو اس کا کھویا ہوا مقام دبارہ واپس دلائیں گے سب کچھ ممکن ہے ہم سب نے محنت کرنی ہے پاکستان کو حاصل کرنے کیلئے لاکھوں لوگوں نے اپنی جانیں قربان کیں۔

انہوں نے کہا کہ آج اللہ سے وعدہ کریں کہ ہم ایمانداری سے پاکستان کی خدمت کریں گے جس سے ہم بھارت تو کیا اس کے باپ کو بھی پیچھے چھوڑ دیں گے لیکن یہ کام صرف باتوں سے نہیں بلکہ عمل کرکے دکھانا ہوگا۔

اس موقع پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ایف بی آر میں اعلی کارکردگی دیکھانے والے قابل اور محنتی افسران میں شیلڈز تقسیم کیں اور ان کیلئے ایوارڈزکا بھی اعلان کیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آن لائن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اللہ تعالی بے پناہ وسائل سے نوازا ہے ہم سب ملکر ملک کو آگے بڑھانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ خامیوں کی نشاندہی کرلی گئی ہے بہتری کیلئے اقدامات جاری ہیں ٹیکسز سے ہی ملک چلتے ہیں جس ملک کی ریونیوکلیکشن ٹھیک ہوتی ہے وہ ملک اقتصادی طور پر مضبوط ہوتا ہے۔

چیئر مین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کو اپنے درمیا ن پاکر خوشی محسوس کررہے ہیں،وقت نکالنے پر وزیر اعظم کا دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف سب سے زیادہ توجہ فیڈرل بورڈ آ ف ریونیو پر توجہ دے رہے ہیں ہم بھرپور کوشش کررہے ہیں کہ ایمانداری کے ساتھ ریونیو اکھٹا کریں،ایف بی آر پاکستان میں ریونیواکھٹا کرنے کیلئے پوری طرح سرگرم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں