. چوہدری انوارالحق-تنظیم تاجران آزادکشمیر 0

تحریک تکمیل پاکستان کے نظریئے پر ایک خراش بھی نہیں آنے دیں گے. چوہدری انوارالحق

تحریک تکمیل پاکستان کے نظریئے پر ایک خراش بھی نہیں آنے دیں گے. چوہدری انوارالحق

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق سے صدر تنظیم تاجران آزادکشمیر محمد رزاق خان کی قیادت میں تنظیم تاجران کے وفد نے وزیراعظم سیکرٹریت میں ملاقات کی. ملاقات میں نثارالرحمن عباسی ،بشارت خان مغل ،شیخ زعفران علی اکبر ،راجہ طاہر ترک ، راجہ وقاص سکندر ،راجہ سعید اختر ،محمد عبداللہ ،راجہ جواد علی خان ،ظہیر کیانی ،عماد نظیر ،اشتیاق اسلم ،چوہدری عمیر گجر ،سید نبیل حسین شاہ ، عدنان معروف ، ملک خورشید اعوان ، سید مقصود حیدر ، ملک ریاض اعوان،امتیاز عباسی ، سید مظہر حسین شاہ، اشفاق ترین اور دیگر بھی موجود تھے.

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا کہ عوامی حقوق کی بات کرنا کوئی جرم نہیں ہے لیکن نظریاتی آلودگی کی اجازت کسی صورت نہیں دیں گے. ریاستی رٹ قائم کرنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائیں گے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا.تحریک تکمیل پاکستان کے نظریئے پر ایک خراش بھی نہیں آنے دیں گے.

ہم اس نظریے کے پاسبان ہیں. پاکستان ہماری امیدوں کا محور و مرکز ہے اور الحاق پاکستان ہماری منزل ہے.شہریوں کے حقوق کا تحفظ اور فلاح و بہبود کے لئے ہرممکن حد تک جاؤں گا. انہوں نے کہا کہ ریاستی وسائل سے صرف پسے ہوئے طبقات مستفید ہوں گے.

یہ وسائل کرپشن زدہ لوگوں کے لئے کسی صورت نہیں ہوسکتے. معاشرے میں بہتری لانے کیلئے تاجر بھی اپنا کردار ادا کریں. تاجروں کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں حل کریں گے. انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کو مزید فعال بنائیں گے.

وزیراعظم نے کہا کہ بلدیاتی ادارے ہمارے نظام کا حصہ ہیں. یقین دلاتا ہوں کہ آزادکشمیر کے عوام کے خلاف کوئی ایف سی استعمال نہیں ہوگی. غیرملکیوں کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے صرف ان کی حفاظت کیلئے ایف سی ہوگی.

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ نامساعد حالات کے باوجود وفاق نے ہمارے فنڈز نہیں روکے. انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو بلاسود قرضے دیئے جائیں گے تاکہ وہ اپنا کوئی نہ کوئی کاروبار کر سکیں.

انہوں نے کہا کہ صحت, تعلیم, انفراسٹرکچر سمیت دیگر تمام شعبوں میں بہتری لا رہے ہیں. وزیراعظم نے کہا کہ برادری ازم, تعصب سے پاک معاشرے کے قیام کے لئے ہم سب کو ملکر کام کرنا ہے. انہوں نے کہا کہ اخلاقی جرات ہوتو آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کر سکتے ہیں.

وزیراعظم نے کہا کہ 20 اپریل 2023ء کے بعد کوئی کرپشن ثابت کریں. انہوں نے کہا کہ اختلاف رائے کو سننا حکومت کا فرض ہے لیکن قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی. عوامی حقوق کے نام پر ریاستی فضاء کو خراب نہیں کیا جا سکتا.

وزیراعظم نے کہا کہ نئی نسل کو پروپیگنڈا کرکے خراب کرنا کونسی عقلمندی ہے. ہم نے اپنی نئی نسل کو صحیح سمت کی طرف لے کر جانا ہے. پی ایس سی, احتساب بیورو, این ٹی ایس سمیت تمام اداروں کو فعال بنایا ہے اب میرٹ پر تقرریان ہوں گی.

انہوں نے کہا کہ ای ٹینڈرنگ سے 3 ارب سے زائد کی بچت ہوئی ہے. وزیراعظم نے کہا کہ ای گورنینس کا نظام لائیں گے. ٹرانسپورٹ پالیسی لا رہے ہیں تاکہ کوئی بھی سرکاری گاڑی کوہالہ پل سے پار جائے گی تو خود بخود بند ہو جائے گی.

وزیراعظم نے کہا کہ حلف کی پاسداری کروں گا. ریاست سے سگریٹ مافیا, ٹی مافیا, ٹمبر مافیا اور دیگر مافیاز کا قلعہ قمع کر دیا ہے. انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ ریاست کے عوام خوشحال ہوں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں