0

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان بدستورناقابل شکست، جاپان کے خلاف میچ برابر

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان بدستورناقابل شکست، جاپان کے خلاف میچ برابر

ملائیشیا میں جاری 20ویں سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان اور جاپان کے درمیان میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک ایک گول سے برابر ہو گیا پاکستان نے چوتھے کوارٹر کے آخری لمحات میں پینالٹی کارنر کے ذریعے گول کر کے میچ ڈرا کیا۔
ملائشیا کے شہر ایپوہ میں جاری اذلان شاہ ہاکی کپ کے اپنے تیسرے میچ میں پاکستان کو میچ کے 59ویں منٹ تک ایک گول کے خسارے کا سامنا تھا جو جاپان کی جانب سے کھیل کے 33ویں منٹ میں کین ناگا یوشی نے اسکور کیا۔
قومی ٹیم کی جانب سے واحد گول رانا وحید اشرف نے کیا، پاکستان ٹیبل پر 7 پوائنٹس کیساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے جبکہ جاپان 7 پوائنٹس کیساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان ایونٹ میں ابھی تک ناقابل شکست ہے، گرین شرٹس نے پہلے میچ میں میزبان ملائیشیا کو 4-5 سے ہرایا جبکہ دوسرے میچ میں جنوبی کوریا کو چار صفر سے شکست دی تھی۔
پاکستان اپنے پول کا چوتھا میچ کینیڈا کے خلاف پاکستانی وقت کے مطابق کل دوپہر 1:00 بجے کھیلے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں