سردار عتیق احمد خان 0

سردار عتیق احمد کی سانحہ 9مئی کی شدید الفاظ میں مذمت

سردار عتیق احمد کی سانحہ 9مئی کی شدید الفاظ میں مذمت
9 مئی کے کرداروں کو کیفرکردار تک پہنچائے بغیر سیاسی استحکام ممکن نہیں،9 مئی کے منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کے ساتھ کوئی سمجھوتانہ کیاجائے، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر
مظفرآباد/راولپنڈی: سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد نے کہا کہ سانحہ 9 مئی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9مئی کے کرداروں کو کیفرکردار تک پہنچائے بغیر سیاسی استحکام ممکن نہیں،وطن دشمنی کی سیاست پر شرمندگی کا باعث بننے والے واقعہ کو ایک سال ہو چکا ہے، 9 مئی کے منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کے ساتھ کوئی سمجھوتانہ کیاجائے۔

بہادر افواج ہماری جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کی محافظ ہیں، مسلح افواج کی قربانیوں کے باعث ہی ہم آج اس مقام پر کھڑے ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے مجاہد منزل میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ نے کہا کہ آزاد کشمیر تحریک آزادی کشمیر کا بیس کیمپ ہے یہاں امن و امان اور اتحاد و یکجہتی کی فضا ء کو بر قرار رکھنا تحریک آزادی کشمیر کی ضرورت ہے آزاد کشمیر میں کسی بھی افراتفری کو بھارت غلط رنگ دیکر اسے اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کر سکتا ہے انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ تحریک آزادی کے اس بیس کیمپ میں تمام سیاسی و سماجی جماعتیں اپنا بھر پور کر دار ادا کریں تاکہ کشمیریوں کی جدو جہد کی منزل قریب آسکے اور مقبوضہ ریاست جموں و کشمیر کی عوام بھارت کے جبرانہ تسلط سے آزاد ی حاصل کر سکے۔بھارت کی موجودہ حکومت اپنے اقدار کے دوام اور انتخابات جیتنے کے لیے جنگی ماحول پیدا کر رہی ہے۔مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال اقوام عالم کے لیے لمحہ فکر یہ ہے۔

آزاد ی پسند دنیا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی زیرتسلط کشمیریوں کو آزادی دلائے۔انہوں نے کہاکہ نریندر مودی کا ہندو توا کا منصوبہ ناکام ہو کہ رہے گا۔مودی کشمیریوں کے لیے نفرت کی علامت بن چکا ہے کشمیری شہداء کا مقدس خون ہر حال میں رنگ لا کر رہے گا۔ریاستی تحریک کو جبر و تشدد سے دبانے کے تمام ہندو ستانی ہتھکنڈے ناکام ہو نگے کشمیریوں کی 3نسلوں نے آزادی کی تحریک میں اپنی جانیں قربان کیں۔اب کشمیریوں کی تحریک آزادی کا رستہ روکنا بھارت کے بس میں نہیں رہے گا۔مسلح افواج پاکستان کی کو خراج تحسین پیش کر تے ہیں کہ وہ سرحدوں پر ہماری دفاع کے لیے دن رات الٹ ہیں۔کشمیر ی افواج پاکستان کے بلا تنخواہ سپاہی ہیں۔مقبوضہ کشمیر کے عوام کو جدوجہد آزادی کے کسی مرحلہ میں تنہائی کا احساس نہ ہونے دیاجائے گا۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ بھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیر کو ملٹری کیمپ میں تبدیل کر رکھا ہے اور ریاستی تحریک کو دبانے کے لیے تمام جبرانہ ہتھکنڈے اختیار کیے جارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں