چوہدری انوارالحق 0

حالیہ واقعات میں چار انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہوا ہے ، چوہدری انوار الحق

مظفرآباد میں ہونے والے جان لیوا سانحے کی تحقیقات کی جائیں گی
پاکستان کے ساتھ لازوال رشتے اور تحریک تکمیل پاکستان /الحاق پاکستان جیسے اسلاف کے نظریے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،پریس کانفرنس

مظفرآبا د: وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ حالیہ واقعات میں چار انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہوا ہے ، پاکستان کے ساتھ لازوال رشتے اور تحریک تکمیل پاکستان /الحاق پاکستان جیسے اسلاف کے نظریے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے چاہے اس کے لیے جتنی بھی قربانی دینی پڑے،

ان خیالات کا اظہار انھوں نے وزرائے حکومت /مشیران حکومت وممبران اسمبلی کرنل (ر) وقار نور،فیصل ممتاز راٹھور ،میاں عبد الوحید، سردار جاوید ایوب، چوہدری اخلا ق احمد ، احمد رضا قادری ،عبد الماجد خان ،راجہ صدیق خان ، چوہدری قاسم مجید ، دیوان علی چغتائی ،جاوید بٹ، چیئرمین وزیر اعظم معائنہ کمیشن ، اکمل سرگالہ ،اظہر صادق ،نثارانصر ابدالی، چوہدری اسماعیل گجر ، محترمہ نثاراں عباسی، محترمہ نبیلہ ایوب، چوہدری اکبر ابراہیم ،سردا ر میر اکبر خان، ملک ظفر اقبال کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،

وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ بجلی اور آٹے کی قیمتوں میں کمی کی نسبت احتجاج کا سلسلہ کوئی نئی بات نہیں ہے ،اس سلسلے میں قبل ازیں راولاکوٹ میں احتجاج ہوا ،مقدمات بھی درج ہوئے،بعد ازاں نیلم جہلم پراجیکٹ کے حوالے سے مظفرآباد میں احتجاج ہوا ،گرمیوں کی شدت کے دوران اور پانی کی کمی کے باعث بھی احتجاج ہوئے ، عوام کے موقف کو ہم نے بھی آئین اور قانون کے اند ر رہتے ہوئے وفاق کے مجاز فورمز پر ہائی لائٹ کیا اور عوام کے موقف کو وزیر اعظم پاکستان اور سٹیڈنگ کمیٹی میں بھرپور انداز میں پیش کیا فرق یہ ہوتا ہے کہ حکومت میں شامل عوامی نمائندگان آئین اور قانون کے اندر رہ کر ہی بات کر سکتے ہیں ،

سابق نگران وفاقی حکومت کے وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے اس سلسلہ میں تفصیلی بات ہوئی معاملات اس بات کے زیر کار تھے یہ کوئی نئی بات نہیں ہے انھوں نے کہا کہ مارچ ابھی راولاکوٹ میں تھا تو وفاق کے نمائندگان نے مذاکرات کر کے آٹے پر سبسڈی کا اصولی فیصلہ کر لیا جبکہ بجلی کے ٹیرف میں کمی کی نسبت وفاق سے فنڈز /منظوری ضروری تھی جس کے لیے تھوڑا وقت لگا

انھوں نے کہا کہ وفاق کی جانب سے فنڈز کی یقین دہانی کے فوراََ بعد آٹے اور بجلی پر سبسڈی کا فوری طور پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا اور عوامی ایکشن کمیٹی کو پہنچا دیا گیا جو انھوں نے وصول کیا اور بذریعہ سوشل میڈیا عوامی ایکشن کمیٹی کے نمائندگان نے نوٹیفکیشن کے وصولی کا اعتراف بھی کیا ہے

انھوں نے کہا کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری اور وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کشمیریوں کے اس مسئلے اور احتجاج پر بلائے جانے والے اجلاس میں تاریخی الفاظ دہرائے جن کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ،

دس مئی کو وزیر اعظم پاکستان نے وفاقی اور آزاد کشمیر کے جملہ سٹیک ہولڈرز کو بٹھا کر فنڈز فراہم کرنے کا اعلان کیا اور جس کے فورا بعد آزاد حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کیے اور میں نے اسلام آباد میں قومی /الیکٹرانک میڈیا کی موجودگی میں نوٹیفکیشن لہرا کر دکھائے اور عوامی ایکشن کمیٹی تک پہنچائے بھی اگر ان نوٹیفکیشن کے اجراء کے بعد ایکشن کمیٹی چمن کوٹ کے مقام پر ہی پریس کانفرنس کر دیتی تو یہ مظفرآباد والا سانحہ رونما نہ ہوتا ،

انھوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں آنے والی فورسز کسی اجتماع کو روکنے کیلئے نہیں آئی تھیں اور نہ ہی ان کے کچھ ایسے عزائم تھے ہم نے تو پولیس فورس بھی سڑکوں سے ہٹا دی تھی ،انھوں نے کہا کہ انڈیا بے جا پروپیگنڈہ کر رہا ہے انھوں نے کہا کہ عوام کو بلاوجہ اشتعال دیتے ہوئے ریاست پاکستان سے نفرت پیدا کرنے کی ناکام کوشش کی گئی جس کی کبھی اجازت نہیں دی جا سکتی آزاد کشمیر میں شہری آزادیاں ہیں حالیہ آٹے اور بجلی پر دی جانے والی سبسڈی دنیا کے کسی ملک اور ریاست میں نہیں ہے مودی کا باپ بھی اتنی سبسڈی نہیں دے سکتا جتنی حکومت پاکستان کی شفقت فراخ دلی سے آزاد حکومت نے دی

انھوں نے کہا پاکستان اور کشمیر کا آبائو اجداد سے لازوال رشتہ ہے جو آئندہ نسلوں تک جاری رہے گا ،انھوں نے کہا کہ جب ایسی تحرکیں چلتی ہیں توان میں کچھ ایسے عناصر آ جاتے ہیں جو شر انگیزی کا باعث بنتے ہیں ان پر نظر رکھنی ہم سب کی ذمہ داری ہے انھوں نے کہا کہ حالیہ واقعات میں ایک پولیس آفیسر شہید جبکہ 297پولیس اہلکار زخمی ہوئے حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان ایگری منٹ ہوئے کے بعد یہ واقع مظفرآباد میں رونما ہوا جس کی کوئی جوازیت نہ تھی انسانی جانوں کا کوئی نعمل البدل نہیں ہے تاہم حکومت ان کے لواحقین کو آج شام تک ممکنہ حد تک معقول مدد کرے گی

انھوں نے کہا کہ حکومت اپنی آئینی ذمہ داریاں بطریق احسن سرانجام دے رہی ہے ملک ایک نظام اور قانون کے تحت چلتا ہے رول آف لاء سے انخراف اور دو دہائیوں سے کرپٹ لوگوں کا حکومت میں آنا عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے عوامی بہبود کے بجائے ذاتی بہبود کرنے سے شدید رد عمل آتا ہے اور یہ رد عمل بھی اسی وجہ سے آیا انھوں نے کہا جب تک اللہ کا حکم ہے حکومت میں رہوںگا اور جب تک قلم میں اختیار ہے عوام کی خدمت کرتا رہوں گا، حکومت گرانے کے خواب دیکھنے والوں کے خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکے

انھوں نے کہا کہ کابینہ کمیٹی کے چیئرمین کرنل وقار نور اور حکومتی کمیٹی کے چیئرمین فیصل ممتاز راٹھور نے اس دوران بھرپور کردار ادا کیا ان کا کہنا تھا کہ صدر پاکستان نے اس موقع پر کہا کہ وفاق اگر فنڈز نہیں دے سکتا تو ہم سندھ سے دینے کیلئے تیار ہیں مگر کشمیریوں کو مایوس نہیں کرے گئے اسی طرح وزیر اعظم پاکستان کو بھی کچھ طاقتوں نے کہا کہ اتنی خطیر رقم نہ دیں مگر وزیر اعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ ہم نے کشمیریوں کا درد ختم کرنا ہے ان دو بڑی شخصیات کے الفاظ ہمیشہ یاد رہے گے

انھوں نے کہا کہ عوامی حقوق کی تحریکوں میں عوامی مطالبات پر تو بات ہو سکتی ہے مگر اس کی آڑ میں تحریک آزاد ی کشمیر کو آلودہ کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دے گے ،

انھوں نے کہا کہ ایسی سازشیں الحاق پاکستان اور تحریک تکمیل پاکستان کو ٹھنڈا نہیں کر سکتی وفاقی حکومت نے آزاد حکومت کو آنر شپ دی ہے ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر بھر سے مظفرآباد پہنچے والی ریلی کے دوران کوئی نقصان نہیں ہوا اچانک ایک ایسا واقعہ رونما ہوا کہ آرم فورسز کی گاڑیاں جلائی گئیں گزرتی ہوئی گاڑیوں پر پتھرائو کیا گیا حالانکہ اس وقت مطالبات تسلیم ہو کر نوٹی فکیشن بھی جاری ہو چکے تھے

ان حالات میں جوش کی نہیں ہوش کی ضرورت ہوتی ہے اپنے اندربرداشت پیدا کرنے کی ضرورت ہوتی ہے انھوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی عوام کو ریلیف دینا آزاد حکومت کی ذمہ داری ہے موجودہ حوکمت نے پہلی مرتبہ متوسط طبقے کے لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے دس ارب روپے کا انڈومنٹ فنڈ قائم کیا ہے جس سے بیوگان ،یتمیٰ،مساکین، مطلقہ خواتین مستفید ہو سکیں گی

انھوں نے کہا کہ روز گار صحت انفر ا سٹریکچر ٹورازم پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے بے روزگاری پر قابو پانے کیلئے تین ارب روپے کا انڈومنٹ فنڈ قائم کیا جا رہا ہے جس سے آزاد کشمیر بھر کے ٹکینکل تعلیم کے حامل نوجوانوں کو بلاسود قرضے دیں گے آزاد حکومت پر عوام کا اعتماد بحال ہے

انھوں نے کہا کہ 16ارب شاہرات پر خرچ ہوئے اسی طرح اربوں روپے لوکل گورنمنٹ پر خرچ ہوئے ایک روپے کی بدیناتی رپورٹ نہیں ہوئی انھوں نے کہا کہ اعلانات جھوٹ فراڈ پر یقین نہیں رکھتے اور 30،35سالہ نخوست کا خاتمہ کیا جا رہا ہے جلسے ،جلسوں سپاسنامے پڑھنے اور تحتیاں لگانے کا قائل نہیں عملی کا م پر یقین رکھتے ہیں ،

انھوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر انارکی پھیلائی گئی جس کو روکنا ضروری ہے صحافی سچ لکھیں اور دلیری سے لکھیں ،انسانی حقوق کا تخفظ یقینی بنائیں گے بے جا پروپیگنڈہ نہ کیا جائے عوامی ایکشن کمیٹی /ریلی کو مظفرآباد تک کسی بھی فورس نے نہیں روکا مگر مودی جیسا مکار دشمن پاکستان اور آزاد کشمیر کو اندھیروں میں دھکیلنا چاہتا ہے ہم نے قومی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہے انھوں نے کہا کہ فوج ہمارے سرحدوں کی مخافظ ہے جس کی لازوال قربانیاں ہیں

انھوں نے کہا کہ پاکستان سے ہمارا لا الا لہ الل اللہ /کشمیر بنے گا پاکستان کا رشتہ /نظریہ ہے جس کا تحفط ہماری ذمہ داری ہے جو موجودہ حکومت پوری کر رہی ہے اور پوری کرتی رہے گئی انھوں نے کہا کہ اسلا ف کے اس نظریے پر حرف نہیں آنے دیں گے چاہے اس کیلئے جتنی جانیں چلی جائیں ،حالیہ عوامی تحریک میں جو کامیابی ملی لوگوں کو ریلیف ملا اس پر پاکستان کے کردار سے انکار نہیں کیا جا سکتا پاکستان نے اپنا پیٹ کاٹ کر ہمیں فنڈز دیے جو تاریخی اقدام ہے آزاد حکومت نے عوامی مطالبات کو ہر فورم پر جائز قرار دیا اور حمایت کی جس کے نتیجے میں ریلیف ملا ہم نے اپنی ذمہ داریاں آئینی حدود میں رہتے ہوئے پوری کی آزاد کشمیر کی عوام کو ریلیف ملنے پر حکومت /سٹیک ہولڈز کو اطمینان ہوا اس سے جو سبق ملا کہ ہمیں منفی سوچ نہیں سوچنی چاہیے اس موقع پر سنیئر موسٹ منسٹر کرنل وقار نور اور فیصل ممتا ز راٹھور نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور وزیر اعظم آزا د کشمیر کی جانب سے ہر فورم پر انھیں خراج تحسین پیش کیا ،

وزیر اعظم آزاد کشمیر نے مختلف سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہاکہ آٹے کی سمگلنگ اور بجلی چوری روکنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں جائیں گے اور آئندہ ایسا کرنے کی کوئی ہمت نہیں کر سکے گا انھوں نے کہا کہ مظفرآباد میں ہونے والے جان لیوا سانحے کی تحقیقات کی جائیں گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں