جنرل سید عاصم منیر - آسٹریلین ڈیفنس فورسز کے سربراہ جنرل اینگس 0

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے آسٹریلین ڈیفنس فورسز کے سربراہ جنرل اینگس جے کیمبل نے ملاقات

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے آسٹریلین ڈیفنس فورسز کے سربراہ جنرل اینگس جے کیمبل نے ملاقات

ملاقات میں دو طرفہ پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی جبکہ عالمی و علاقائی سلامتی کی صورتحال زیر بحث آئی

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے آسٹریلین ڈیفنس فورسز کے سربراہ جنرل اینگس جے کیمبل نے ملاقات کی، جس میں دونوں مسلح افواج کے درمیان تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق راولپنڈی میں آسٹریلین ڈیفنس فورسز کے سربراہ جنرل اینگس جے کیمبل نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ملاقات میں دو طرفہ پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی جبکہ عالمی و علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دونوں مسلح افواج کے درمیان تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں جانب سے ملٹری ٹو ملٹری تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

آسٹریلوی چیف آف ڈیفنس فورسز نے پاکستان کی مسلح افواج کے اعلی پیشہ وارانہ معیارات اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی کامیابیوں کا اعتراف کیا اور علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے مسلح افواج کی مسلسل کوششوں کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں