0

آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی، ایرانی صدرکے ہیلی کاپٹر کے المناک حادثہ میں شہادت کی وجہ سے یوم سوگ

آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی، ایرانی صدرکے ہیلی کاپٹر کے المناک حادثہ میں شہادت کی وجہ سے یوم سوگ

آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی معمول کے مطابق نہ چل سکی، اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

مظفرآباد: ایرانی صدرکے ہیلی کاپٹر کے المناک حادثہ میں شہادت کی وجہ سے یوم سوگ کے موقع پر آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی معمول کے مطابق نہ چل سکی، اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا گیا۔

سپیکر چوہدری لطیف اکبر کی زیرصدارت آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا۔ ایوان میں ایرانی صدر، ایرانی وزیر خاجرہ اور ہیلی کاپٹرحادثہ کے دیگر شہداء کے بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

سپیکر نے کہاکہ ایرانی صدراورانکے رفقاء کی حادثاتی موت کیوجہ سے یوم سوگ کے موقع پر آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کی کارروائی مختصر کی جارہی ہے۔ اس حوالہ سے مشترکہ تعزیتی قرارداد ایرانی سفارتخانے بھیجی جائے گی۔

اجلاس میں سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدرخان نے تحریک التواء بھی پیش کی۔راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہا کہ ایوان کی توجہ حال ہی میں وقوع پذیر ہونے والے انتہائی اہم مسئلہ کی جانب مبذول کروانا چاہتا ہوں جس میں انسانی جانوں کا ضیاع اور سرکاری املاک کا نقصان ہوا اور آزادکشمیر میں ایک سنگین صورتحال پیدا ہوئی۔ جبکہ یہ معاملہ بجلی کی فی یونٹ قیمت اور آٹا کے نرخ کے تعین سے شروع ہوا۔

اس سنگین صورتحال کے نتیجہ میں آزادکشمیر بھر میں ایسی صورتحال پید ا ہوئی جو کہ انتہائی تشویش کا باعث ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ایوان کی معمول کی کارروائی روک کر اس انتہائی اہم مسئلہ کو فوری زیر بحث لایا جائے۔راجہ محمد فاروق حیدر خان کی تحریک التواء کو ایوان نے منظور کر لیا۔ سپیکر نے اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں