0

عوامی شکایات پر ایکشن، ڈسڑکٹ فوڈکنٹرولر کا غیر معیاری دودھ والی گاڑیوں کی چیکنگ و بھاری جرمانے

عوامی شکایات پر ایکشن، ڈسڑکٹ فوڈکنٹرولر کا غیر معیاری دودھ والی گاڑیوں کی چیکنگ و بھاری جرمانے

عوامی شکایات پر ڈسڑکٹ فوڈکنٹرولر، جنید نذیرنے اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسران چوہدری منظم اکرم،سردار شہیریار،چوہدری مظہر،حمزہ نوازاور معاون سٹاف محمد جاوید وتنویر خلیل کے ہمراہ علی الصباح جاتلاں انٹری پوائنٹ پر ناکہ لگا کر پنجاب سے دودھ لیکر آنے والی گاڑیوں کی چیکنگ کی

فوڈ اتھارٹی کی جانب سے پابندی کے باوجود اندرون آزادکشمیر دودھ لا کر فروخت کرنے پر بھاری جرمانے کرنے کے علاوہ ان کو فوری طور پر واپس بھیج دیا۔جبکہ دوران کارروائی دو عدد جوس سے لوڈ گاڑیوں کو فوڈ اتھارٹی کا لائسنس نہ ہونے کی بناء بھی جرمانہ کرتے ہوئے کمپنی مالکان کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ وہ بغیر اجازت فوڈاتھارٹی آزاد کشمیر کی حدود میں اپنے پروڈکٹس ہرگز فروخت نہ کریں وگر نہ سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

بعد ازاں دوران چیکنگ جاتلاں کی حدود میں موجود دودھ کا کاروبار کرنے والے فوڈ بزنس آپریٹرز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سختی سے ہدایت کی گئی کہ وہ پنجاب سے غیر معیاری دودھ لا کر ہرگز شہریوں کو فروخت نہ کریں اور اگر کسی دوکاندار نے فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر عمل در آمد نہ کیا تو اس کی دوکان کو سیل کر دیا جائے گا اور تحت ضابطہ سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔عوام علاقہ نے فوڈ اتھارٹی کی احسن کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں