0

وزیراعظم چوہدری انوارالحق کی زیرصدارت کیڈٹ کالج مظفرآباد کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس

وزیراعظم چوہدری انوارالحق کی زیرصدارت کیڈٹ کالج مظفرآباد کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق کی زیرصدارت کیڈٹ کالج مظفرآباد کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں سپیکر آزاد جموں و کشمیر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر، وزیر ہائیر ایجوکیشن ملک ظفر اقبال، چیف سیکرٹری آزادکشمیر داؤد محمد بڑیچ،سیکرٹری مالیات اسلام زیب خان،سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن محمد طیب اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن چوہدری محمد طیب نے شرکاء کو کیڈٹ کالجز کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں بورڈ نے پرنسپل کیڈٹ کالج مظفرآباد کی منظوری دے دی۔وزیراعظم آزادکشمیر نے کیڈٹ کالج مظفرآباد کو فیکلٹی سمیت تمام سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں