شہید کیپٹن فرازالیاس -وزیراعظم شہبازشریف 0

شہید کیپٹن فرازالیاس چونیاں میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک، وزیراعظم نے جنازے کو کاندھا دیا

شہید کیپٹن فرازالیاس چونیاں میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک، وزیراعظم نے جنازے کو کاندھا دیا

لکی مروت میں شہید ہونے والے کیپٹن محمد فراز الیاس کی نماز جنازہ چونیاں میں ادا کر دی گئی۔

وزیراعظم شہبازشریف سمیت عسکری حکام نے شہید کیپٹن محمد فراز الیاس کی نماز جنازہ میں شرکت کی، وزیراطلاعات عطا تارڑ، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور بھی نمازجنازہ میں شریک ہوئے۔

وزیراعظم نے شہید کیپٹن فراز الیاس کی میت کو کندھا دیا اور تدفین کے عمل میں حصہ لیا، بعدازاں شہید کو پاک فوج کے دستے نے سلامی پیش کی، عسکری حکام کی جانب سے قبر پر پھول رکھے گئے اور فاتحہ خوانی کی۔

تدفین کے بعد وزیر اعظم نے شہید کیپٹن فراز الیاس کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور اظہار تعزیت کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ شہادت کا رتبہ اللّٰہ کسی کسی کو بخشتا ہے، کیپٹن فراز کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، قرآن گواہی دیتا ہے کہ شہید زندہ ہیں، پاکستان کے دشمنوں کا مکمل خاتمہ کریں گے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے گاؤں کا نام کیپٹن فراز الیاس کے نام سے منسوب کر دیا ۔

واضح رہے کہ خیبیر پختونخواہ کے ضلع لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی آئی ای ڈی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کیپٹن سمیت 7 جوانون نے جام نوش کیا تھا۔

شہید ہونے والوں میں کیپٹن محمد فراز، صوبیدار میجر محمد نذیر، لانس نائیک محمد انور، لانس نائیک حسین علی، سپاہی اسداللہ، سپاہی منظور حسین اور سپاہی راشد محمود شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں