0

آر سی سی برج رتی ڈھیری دوپٹہ کی اہمیت و افادیت

رپورٹ: محمد شبیر اعوان

آر سی سی برج رتی ڈھیری دوپٹہ کی اہمیت و افادیت

سڑکیں اور دریاؤں اور نالوں پر پلوں کی تعمیر کسی بھی معاشرے کی معاشی و تہذیبی ترقی کی بنیاد ہوتی ہے، تہذیب و تمدن کی نمو اور معاشی ترقی کے لئے سڑکوں اور پلوں کی اہمیت دو چند ہے،کہتے ہیں ”Civilization moves through roads”اور اسی بات کو آگے بڑھائیں تو یہ بات مظاہر ہے کہ ترقی کی کلید اور بنیاد بہترین سڑکیں ہیں ترقی و خوشحالی کی منزل کے حصول کے لئے بہت سے عوامل ہیں، جن پر عمل پیرا ہونا ضروری ہے، مگر ان فیکٹرز میں سب سے اہم سڑک ہے آزاد بھر کی طرح ضلع مظفرآباد کے انتخابی حلقہ، ایل اے 30 مظفرآباد 4 ہٹیاں دوپٹہ کی خوش قسمتی ہے کہ اس میں سڑکوں کا بہترین نیٹ ورک موجود ہے اور شہروں کے ساتھ ملانے والی سڑکیں بہترین ہیں مگر دیہات کی رابطہ سڑکیں عرصہ دراز سے زبوں حالی کا شکار تھیں جن کی بہتری کیلئے لئے اس حلقہ سے منتخب ممبران اسمبلی/ وزرائے کرام علی خان چغتائی مرحوم وزیر تعمیرات عامہ (وقت)، دیوان علی چغتائی، ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی اور بالخصوص موجودہ وزیر پاؤر ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن سابقہ وزیر شاہرات چوہدری محمد رشید نے اس حلقے کیلئے سب سے ذیادہ اور سڑکوں کے میگا پراجیکٹس حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا،

انہوں نے اپنے سال 2011 تا 2016 کے دور اقتدار میں حلقہ کے پسماندہ دور افتادہ اور محروم رکھے گئے علاقوں میں عوام کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی، اس کا بنیادی نقطہ دیہات کے رہنے والوں کی زندگی میں مشکلات کا خاتمہ،انہیں محفوظ اور تیز رفتار سفر کے لئے سہولت فراہم کرنا تھا ان کے دور میں دی گئی سڑکات کی تکمیل سے جہاں شہری اور دیہی زندگی میں بڑھتا ہوا فرق کم ہوا وہیں بہتر سہولیات کی بدولت دیہات سے شہروں کی طرف ہجرت اور منتقلی میں بھی نمایاں کمی آئی اگر دیہات کے رہنے والوں کو بہترین سہولیات اپنے گھروں کے پاس دستیاب ہوں گی تو ان کی مشکلات اور مسائل کم ہو جاتے ہیں اور زندگی کی بنیادی ضروریات دستیاب ہونے پر مطمئن زندگی گزاری جا سکتی ہے
،

چوہدری محمد رشید کی جانب سے حلقے میں رسل و رسائل کی بہتر سہولیات کی فراہمی سے معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملا اور دیہات کے لوگوں کو آمد و رفت میں آسانیاں پیدا ہوئیں، لوگوں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوا یہ منصوبے اپنی افادیت کے لحاظ سے اہم ترین سمجھے جاتے ہیں قارئین کرام، وزیر پاؤر ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن چوہدری محمد رشید نے اپنے حالیہ دور حکومت میں جہاں ہائیڈرل پارو کے حلقے میں منصوبے دئیے سڑکوں کے منصوبے دئیے وہاں عوام کے دیرینہ اور جینون مطالبے کو پورا کرتے ہوئے گڑھی دوپٹہ کے نواحی علاقے مین شاہراہِ سرینگر کو اپنے حلقہ انتخاب کے مرکزی مقام دوپٹہ سے ملانے کیلئے منصوبہ?? آر سی سی برج سپین 105.5 میٹر بر دریائے جہلم رتی ڈھیری دوپٹہ ضلع مظفرآباد،،تعمیر کشمیر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت دیا گیا جس کا تخمینہ لاگت 260.980 ملین روپے ہے اس منصوبے کا سنگ بنیاد وزیر پاؤر ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن چوہدری محمد رشید نے مورخہ 8 مارچ 2924 کو رکھا جسے معروف کنسٹرکشن کمپنیاں بنا رہی ہیں منصوبہ کے سنگ بنیاد کے ساتھ ساتھ تصریحات کے مطابق تعمیراتی کام جاری ہے، سیکرٹری ورکس،

چیف انجینئر شاہرات، ایس۔ای شاہرات اور بالخصوص ایکسیئن شاہرات زاہد گیلانی اور ایس ڈی او چوہدری محمد صغیر کی نگرانی میں کام سپیڈی جاری ہے اس منصوبے کی تعمیر کے دوران مقامی افراد کو روزگار کی سہولت بھی مل رہی ہے جبکہ اس کی تعمیر و تکمیل سے حلقہ نمبر چار کی یونین کونسل کائی منجہ اور دچھور میراں کی سو فیصد جبکہ یونین کونسل اعوان پٹی اور یونین کونسل لانگلہ کی پچاس فیصد ابادی برائے راست مستفید ہو گی، جبکہ کسی بھی وجہ سے شاہراہِ سرینگر کی بندش کی صورت میں دائیاں کنارہ روڈ متبادل کے طور پر استعمال میں لائے جانے میں مدد ملے گی، اس پل کی تعمیر و تکمیل سیاحوں کے لئے بھی مرکز بنے گی اور مستقبل قریب میں اس پل کی وجہ سے دوپٹہ اور رتی ڈھیری کے علاقے بڑے کاروباری مراکز میں بھی تبدیل ہو سکیں گئے جو مقامی سطح پر روزگار کا سبب بنے گا، یہ منصوبہ ملحقہ علاقے کیلئے گیم چینجر ثابت ہو گا اور ان کے لئے اور انکی آنے والی نسلوں کے لئے نئے اور سنہری دور کا آغاز ہے جو مشکل کے چیلنجز سے نمٹنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا دیہاتوں میں وسائل کی کمی دور کرنے اور سہولت کے لئے یہ منصوبہ وقت کی ضرورت تھی چوہدری محمد رشید نے بروقت اس منصوبہ پر عمل در آمد شروع کروایا، جس کے دو رس ثمرات جلد سامنے آنا شروع ہوں گے اس منصوبہ کے ساتھ ساتھ تحت دیہی سڑکوں کی تعداد بھی بڑھائی گئی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ بہترین مانیٹرنگ سسٹم متعارف کرواتے ہوئے ان سڑکوں پر کام کا معیار بھی بہترین اور کام کی رفتار بھی تسلی بخش بنائی جائے تاکہ ترقیاتی منصوبے مقررہ وقت میں تکمیل کی جانب بڑھ سکیں،

امید ہے کہ وزیر پاؤر ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن چوہدری محمد رشید آزاد کشمیر اور بالخصوص اپنے حلقہ انتخاب کے سڑکوں کے زیر التواء منصوبہ جات پر کاموں کے تعطل کا نوٹس لیتے ہوئے اس منصوبہ جات کی تصریحات کے مطابق بروقت تکمیل میں اپنا کردار ادا کریں گے تاکہ رسل و رسائل کے یہ منصوبے بھی تکمیل تک پہنچ سکیں، کسی بھی علاقے کی ترقی کا دارومدار سڑکوں کی پختگی پر ہوتا ہے سڑک کا منصوبہ علاقے میں انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے معاشی و معاشرتی ترقی کا زینہ ثابت ہوتا ہے دیہی آبادی عرصہ دراز سے مسائل کا شکار تھی اور ان کی شکایات کا ازالہ بھی ان کی خواہشات کے مطابق نہ ہو رہا تھا وزیر پاؤر ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن چوہدری محمد رشید نے ان کے مسائل اور مشکلات کے حل کے لئے عملی اقدامات کئے اور نہ صرف لوگوں کی شکایات ختم ہوئیں بلکہ مسائل بھی حل ہونا شروع ہو گئے ہیں،

دیہی سڑکوں کے پہلے سے موجودہ نیٹ ورک کو اپ گریڈ کرنے کا بیڑا اٹھایا، بلکہ بہترین سڑکوں اور ہائیڈرل کے منصوبوں کا نیٹ ورک سرمایہ کاروں کے لئے کشش کا باعث ہے اور بیرون ممالک کے سرمایہ کاروں کے ساتھ ساتھ ملکی سرمایہ کار دیہی علاقوں میں سرمایہ کاری کریں گے زرعی معیشت کے ساتھ ساتھ لائیو سٹاک کا سیکٹر اور دیہی عوام کو مقامی سطح پر روزگار کی سہولیات میسر ہوں گی۔ دیہی علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے لئے جو منصوبہ شروع کیاہے اور اس کو تیزی سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے تاکہ محرومیوں کا ازالہ ممکن ہو، منصوبے شروع کرنے اور انکی کی تکمیل سے دیہی علاقوں میں غربت کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا یہ بات تو روز روشن کی طرح عیاں ہے جس خطہ میں بھوک و افلاس ہوتی ہے وہاں پر معاشرتی،اخلاقی،سیاسی اور تہذیبی خرابیاں پیدا ہوتی ہیں اور پھر یہ برائیاں دہشت گردی سمیت دیگر برائیوں اور نفسیاتی امراض کو بھی ساتھ لاتی ہیں۔ ان برائیوں کی روک تھام کے لیے ترقیاتی عمل بھی کردار ادا کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں