رضوان اعوان 0

وادیء لیپہ کی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے پاک فوج کے اقدامات

تحریر: رضوان اعوان

وادیء لیپہ کی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے پاک فوج کے اقدامات

لیپہ کھیلے گا، برسر روزگار لیپہ، لیپہ فیسٹیول، فری میڈیکل کیمپ، منشیات فری لیپہ، پڑھا لکھا لیپہ، کلین اینڈ گرین لیپہ کے ثمرات عوام کو ملنا شروع ہو گئے۔

??”لیپہ کھیلے گا” کے نام سے کھیلوں کے شاندار مقابلوں کا آغاز ہو چکا ہے۔
کھیلوں کے مقابلوں میں والی بال، بیڈ منٹن، رسہ کشی، کرکٹ اور فٹ بال کے میچز کروا? جا رہے ہیں۔
نوجوان کھیلوں سے دلچسپی اور صحت مند سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔
کھیلوں کی ان صحت مند سرگرمیوں سے نوجوان نہ صرف جسمانی طور پر مضبوط ہوتے ہیں بلکہ سوچ کی پختگی اور حوصلے کی صلاحیت بھی پیدا ہوتی ہے۔
??”برسر روزگار لیپہ” کے تحت نوجوانوں کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کیا گیا ہے جس کے تحت وہ جس جس شعبہ میں دلچسپی رکھتے ہیں اس کے متعلق مکمل معلومات اور رہنمائی فراہم کی جا رہی ہے۔
??”سیاحت” ٹورزم کے شعبہ کی ترقی کے لیے گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی پاک فوج کے تعاون سے وادء لیپہ میں سیاحت کو فروغ دیا جا رہا ہے جس میں ملک بھر سے سیاح اور فیملیز وادی لیپہ آ رہی ہیں۔ سیاحت کو فروغ دینے کا مقصد وادء لیپہ کے قدرتی حسن کو نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر فروغ دینا اور اجاگر کرنا ہے۔ وادء لیپہ قدرتی حسن سے مالا مال خوبصورت وادی ہے۔
??”فری میڈیکل کیمپ” پاک فوج کی جانب سے وادء لیپہ کے مختلف مقامات پر فری میڈیکل کیمپس لگائے گے ہیں اور مزید بھی لگائے جا رہے ہیں۔ فری میڈیکل کیمپس میں نادار اور غریب لوگ کا جو اپنے علاج معالجہ کی استطاعت نہیں رکھتے ان کی نہ صرف ٹریٹمنٹ کی جا رہی ہے بلکہ ان کو مفت ادویات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔ آنکھوں کی بینائی سے محروم خواتین و حضرات کے چیک اپ اور آپریشن کیے گئے ہیں۔
??”منشیات فری لیپہ” ہمارا عزم؛ ڈرگ فری اور صحت مند لیپہ کے تحت اقدامات۔ منشیات فروش انسانیت کے دشمن ہیں کیونکہ یہ معمولی لالچ کی خاطر ایمان اور زندگی بیچتے ہیں۔ اس کے علاوہ اکثر و بیشتر یہ ملک دشمن عناصر سے مل کر سمگلنگ کی غرض سے لوگوں کو لائن آف کنٹرول عبور کرنے کی ترغیب دیتے ہیں اور مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں مروا کر پیسے بٹورتے ہیں جنہیں بھارت عالمی سطح پر فریڈم فائٹرز بتا کر مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم کا جواز دیکھاتا ہے۔ اس کی روک تھام کے لیے پولیس کے ساتھ مل کر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
??”پڑھا لکھا لیپہ” پڑھا لکھا لیپہ کے تحت پاک فوج نے وادء لیپہ کے خستہ حال سکولوں کی تزئین و آرائش کا کام کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ وادء لیپہ کے نوجوانوں کو ایک سنہری موقع فراہم کر رہی ہے جہاں وہ اپنی دلچسپی کے شعبہ کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ نوجوانوں کو مختلف شعبوں سے وابستہ ماہرین سے رہنمائی اور معلومات لے کر نوجوانوں کو فراہم کی جا رہی ہے۔
اس سلسلے کی ایک اور کڑی وادء لیپہ میں فری لانسنگ ہب کا قیام ہے؛ جس کے تحت نوجوان آن لائن کام کرنے اور ہنر سیکھنے کے قابل ہو سکیں گے۔??”کلین اینڈ گرین لیپہ” کے تحت وادء لیپہ میں بڑے پیمانے پر درخت لگائے جا رہے ہیں جس کا مقصد وادء لیپہ کے قدرتی حسن کو دوبالا کرنا ہے۔ دنیا کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے مسائل کا سامنا ہے۔ وادء لیپہ کو ماحولیاتی آلودگی اور ماحولیاتی تباہی سے محفوظ رکھنا ہے۔ اس سال دیگر پودوں کے علاوہ زیتون اور شہتوت کے تقریباً 37 ہزار سے زائد پودے لگائے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں