چوہدری انوارالحق 0

عید الفطر کا مبارک دن ہمیں محبت کی فراوانی، اخوت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے، چوہدری انوارالحق کا عید پر پیغام

عید الفطر کا مبارک دن ہمیں محبت کی فراوانی، اخوت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے، چوہدری انوارالحق کا عید پر پیغام

وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیرچوہدری انوارالحق نےتمام اہل اسلام کو عید الفطرکے پرمسرت موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عید الفطر کا مبارک دن ہمیں محبت کی فراوانی، اخوت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے، اس دن کا تقاضا ہے کہ ہم اپنی خوشیوں کو اپنی ذات تک محدود نہ رکھیں بلکہ اپنے ارد گرد نادار مستحق لوگوں کو بھی ان میں شامل کریں۔اس دن پوری ملت اسلامیہ کے لیے اور باالخصوص مقبوضہ کشمیر کی آزادی،ملک کی ترقی وخوشحالی کے لیے دعاکریں کہ اللہ رب العزت ہمارے ملک کو امن، ترقی وخوشحالی کی نعمت سے مالا مال فرمائیں۔

وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ آزاد کشمیرمیں ہم نے آزاد فضا ء میں روزے رکھے، عبادتیں کیں اور اللہ تعالی سے دعائیں مانگیں، لیکن کنٹرول لائن کے اس پار مقبوضہ کشمیر میں ہمارے بہن بھائیوں پر یہ مہینہ بہت بھاری گزرا اور ان پر ہر روز ایک نئی قیامت ٹوٹتی رہی ہے۔مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں سے یہ کہوں گا کہ آپ تنہا نہیں ہیں۔ ہم آپ کے دکھ پوری طرح بانٹ نہیں سکتے ہیں، لیکن ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ آپ کا درد ہمارا درد ہے آ پ کے زخم ہمارے زخم ہیں۔ انشاء اللہ مجھے یقین ہے کہ مقبوضہ کشمیر ایک دن ضرور آزاد ہوگا اور اہل جموں و کشمیر حق خودارادیت لے کر رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں