نریندر مودی 0

مودی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے کشمیری شدید مشکلات سے دوچار

مودی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے کشمیری شدید مشکلات سے دوچار
بی جے پی حکومت کی ناروا پالیسیوں کی وجہ سے لوگوں کا جینا مشکل ہو چکا ہے اور انہیں بے شمار مسائل کا سامنا ہے

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی زیرقیادت بھارتیہ جنتا پارٹی کی بھارتی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کیوجہ سے کشمیریوں شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نیشنل کانفرنس کے رہنمانوں جے سدھوترا، رتن لال گپتا اور دیگر نے جموں میں ایک پارٹی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت کی ناروا پالیسیوں کی وجہ سے لوگوں کا جینا مشکل ہو چکا ہے اور انہیں بے شمار مسائل کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی بھارتی حکومت اور مقبوضہ میں اسکی کٹھ پتلی انتظامیہ سوائے بیا ن بازی کے کچھ نہیں کر رہی۔نیشنل کانفرنس کے رہنماؤں نے کہا کہ کشمیری موجودہ نظام سے سخت مایوس ہیں، انکے اندر شدید غم وغصہ ہیں اورانتخابات میں بی جے پی کو بھر پور جواب دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں