دہشت گردی 0

دہشتگردی کی نئی لہر، پنجاب میں متحرک 9ہزار افراد واچ لسٹ میں شامل

دہشتگردی کی نئی لہر، پنجاب میں متحرک 9ہزار افراد واچ لسٹ میں شامل
19ہزار سے زائد درسگاہوں کی جیو ٹیگنگ مکمل کرلی گئی
افغان جیلوں سے رہا ہوکر آنے والے 540 افراد کی نگرانی بھی شروع کی گئی

لاہور: دہشت گردی کی حالیہ لہر کے پیش نظر پنجاب میں متحرک 9 ہزار افراد کو واچ لسٹ میں شامل کر لیا گیا۔سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق 9883 افراد کی باقاعدہ نگرانی شروع کر دی گئی جبکہ 19ہزار سے زائد درسگاہوں کی جیو ٹیگنگ مکمل کرلی گئی۔

ریکارڈ کے مطابق پنجاب میں 2298 افغان تربیت یافتہ افراد موجود ہیں، افغان جیلوں سے رہا ہوکر آنے والے 540 افراد کی نگرانی بھی شروع کی گئی ۔مقامی طور پر عسکریت پسندی کی تربیت لینے والے 1566 نوجوانوں کی نشاندہی بھی کرلی گئی،

جبکہ شام سے واپس آنے والے 65 افراد بھی واچ لسٹ میں شامل ہیں۔اس کے علاوہ، 753 عسکریت پسندوں کو واچ لسٹ میں شامل کیا گیا جبکہ واچ لسٹ میں شامل کئے گئے افراد کسی نہ کسی کالعدم تنظیم یا گروپ سے منسلک ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں