نوال سعید 0

نوال سعید کا شوٹنگ کے دوران ساتھی اداکار سے محبت ہونے کا انکشاف

نوال سعید کا شوٹنگ کے دوران ساتھی اداکار سے محبت ہونے کا انکشاف
پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نوال سعید نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ این بار ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران ساتھی فنکار سے حقیقی محبت ہو گئی تھی۔
حال ہی میں نوال سعید نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئیں جس میں انہوں نے تہلکہ خیز انکشاف کر کے سوشل میڈیا صارفین کو دنگ کر دیا۔

میزبان کی جانب سے اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ “آپ نے جتنے بھی رومانوی کردار ادا کئے ہیں تو کیا کبھی ایسا ہوا ہے کہ کردار ختم ہوجانے کے باوجود سامنے والا اس کردار سے باہر نہ آ رہا ہو؟
نوال نے دوران انٹرویو رومانوی ڈراموں کی شوٹنگ کے دوران ساتھی فنکار سے ہونے والی محبت کا بھی اعتراف کیا اور کہا کہ جب ہم کسی کے ساتھ دن بھر رہتے ہیں تو ایک دوسرے کے لیے احساسات پیدا ہو ہی جاتے ہیں۔
دوران پروگرام اداکارہ سے سوال کیا کہ کیا کبھی رومانوی ڈرامے کرتے ہوئے کسی ساتھی فنکار کو سمجھانا مشکل ہوا ہے کہ یہ صرف ڈرامے تک ہی تھا حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔
میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے نوال سعید نے کسی کا نام لیے بغیر انکشاف کیا کہ ساتھی فنکار کو کیا، مجھے بھی ساتھی فنکار سے ایک بار محبت ہوگئی تھی لیکن پھر دل کو سمجھا لیا کہ کردار اور اداکار دونوں مختلف انسان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب ہم سیٹ پر 10 سے 12 گھنٹے ایک ساتھ کام کرتے ہیں اور پھر ڈراموں کے مکالمے بھی اسی نوعیت کے ہوتے ہیں تو ایک دوسرے کے لئے رومانوی احساسات ابھر جاتے ہیں جو کہ وقتی ہوتے ہیں یہ عام بات ہے لیکن پھر اس کردار سے نکلنا مشکل ہوتا ہے مگر اپنے دل کو سمجھا لیتی ہوں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں