چوہدری ارشد حسین 0

ہم آزاد کشمیر کو فلاحی ریاست بنانا چاہتے ہیں۔ چوہدری ارشد حسین

ہم آزاد کشمیر کو فلاحی ریاست بنانا چاہتے ہیں۔ چوہدری ارشد حسین

وزیر توانائی آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری ارشد حسین نے کہا ہے کہ ریاست کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کر رہے ہیں۔عوام کو سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ہم آزاد کشمیر کو فلاحی ریاست بنانا چاہتے ہیں۔انشاء اللہ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کی قیادت میں حکومت عوامی، ترقیاتی و فلاحی کام جاری رکھے گی۔

ان خیالات کا اظہار وزیر توانائی آزاد کشمیر چوہدری ارشد حسین نے لنک روڈ خانقاہ پیرا شاہ غازی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کھڑی شریف کے لیے 60 کلو میٹر سٹرکوں کی منظوری کروائی ہے اور سب کے ٹینڈرز بھی ہوچکے ہیں۔ چند پر کام جاری ہے جبکہ باقی شاہرات پر کام جلد شروع ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کھڑی شریف کو ماڈرن اور مثالی حلقہ بنائیں گے اور ریاست سمیت حلقہ کھڑی شریف کے عوام کے درینہ مسائل کے حل تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

اس موقع پر چوہدری محمد ریاض آف ببیام، سابق امیدوار اسمبلی چوہدری فیض حمید فیضی،چیئرمین زکوۃ کمیٹی چوہدری سلیم اختر،ممبر ضلع کونسل چوہدری اسلام الحق، ممبر ضلع کونسل چوہدری بنارس شہریار اعظم،ممبر ضلع کونسل چوہدری وقاص ترپا، چیئرمین حاجی جنید اختر وقاص، چوہدری ہارون الرشید گلشن، چوہدری اعجاز علی، چوہدری ماجد، چوہدری مشتاق حسین سمیت کارکنان و عوام علاقہ کی کثیر تعداد اس موقع پر موجود تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں