کرن جوہر 0

اینیمل 2023 کی بہترین فلم ہے، کرن جوہر

اینیمل 2023 کی بہترین فلم ہے، کرن جوہر
بھارتی معروف ہدایتکار کرن جوہر نے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کی نئی فلم ’اینیمل‘ کو سال 2023 کی بہترین فلم قرار دے دیا ہے۔

بھارتی میڈیا مطابق کرن جوہر نے ہدایتکار سندیپ ریڈی وانگا کی فلم ’اینیمل‘ کی تعریف کرتے ہوئے اسے گزشتہ سال کی بہترین فلم قرار دیا ہے۔

معروف ہدایتکار نے فلم ’اینیمل‘ کو ’گیم چینجر‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے یہ فلم دو بار دیکھی ہے،اس دوران میری آنکھوں سے آنسو بھی جھلک گئے تھے۔انہوں نے بتایا کہ مجھے فلم کے سکرین پلے نے سب سے زیادہ متاثر کیا ہے جبکہ اس فلم کے مناظر میں تال میل بھی کمال کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں فلم کی کامیابی اور مقبولیت فلم بینوں کے نظریئے کو بدلنے والی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں