میرپور 0

میرپور میں پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلاکر پولیو مہم کا افتتاح

میرپور میں پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلاکر پولیو مہم کا افتتاح

سی ڈی سی ڈاکٹر مائدہ کوثر، ایڈیشنل پرنسپل میڈیکل آفیسرڈاکٹر فاطمہ یعقوب، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محترمہ فرخ اویس نے پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلاکر پولیو مہم کا افتتاح کیا۔ اس قومی مہم پر بریفنگ دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میرپور ڈاکٹر فدا حسین راجہ نے بتایا ہے کہ پورے ملک میں قومی مہم 08جنوری سے شروع ہو کر 12جنوری 2024 تک پانچ ایام جاری رہے گی، پولیو مہم کے دوران پیدائش سے لے کر 5 سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔ضلع میرپور میں پولیو مہم میں قطرے پلائے جانے والے بچوں کا 73082 کا ہدف مقرر ہے چونکہ یہ بیماری انتہائی خطرناک ہے جس کی وجہ سے بچوں میں عمر بھر کی معذوری ہو سکتی ہے بچوں کو اس بیماری سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی غرض سے آمدہ قومی مہم کے لئے تمام ہوم ورک مکمل ہے مہم کے لئے 431موبائل ٹیمیں اور 41فکس سائیٹس اور 14 ٹرانزٹ پوائنٹس قائم ہیں۔ٹیموں کی نگرانی کے لئے 02 تحصیل سپروائزر 38 یونین کونسل سپروائزر 103 ایریا / وارڈ انچارجز مقرر کئے گئے ہیں۔اس مہم کے دوران موبائل ٹیمز گھر گھر جا کر بچوں کو ویکسین پلائیں گی اس سلسلہ میں عوام الناس میں شعور کی بیداری کی اہم ضرورت ہے جس کے لئے تمام محکمہ جات بلعموم محکمہ تعلیم بلخصوص اور پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن اپنا کردار ادا کریں تما م سکول انچارج صاحبان کو بروقت اگاہ کیا جائے کہ قطرے پلانے کے لئے آنے والی ٹیموں سے تعاون کریں۔
ڈپٹی کمشنریاسر ریاض نے کہا کہ پولیو ایک خطرناک بیماری ہے اس بیماری سے بچاؤ کے لیے عوام الناس اپنے بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائیں اور پولیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں انھوں نے کہاکہ محکمہ صحت عامہ کی کاوشوں کے باعث ضلع میرپور سمیت آزادکشمیر گزشتہ کئی سالوں سے پولیو فری ہے چونکہ آزادکشمیر کے عوام باشعور ہیں اور وہ اپنے بچوں کو ذمہ داری کے ساتھ پولیو کے حفاظتی قطرے پلاتے ہیں۔انھوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ اس قومی مہم کو کامیاب کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں تاکہ نئی نسل کے بچے پولیو کی معذوری سے بچ سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں