وزیراعظم محمد شہباز شریف 0

موسمیاتی تبدیلی سے متعلق تمام امور پرصوبوں کی مشاورت کے بغیر پالیسی سازی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا. وزیراعظم

موسمیاتی تبدیلی سے متعلق تمام امور پرصوبوں کی مشاورت کے بغیر پالیسی سازی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا. وزیراعظم
کاربن کریڈٹس کے حوالے سے پالیسی کے رہنما اصولوں پر مشاورت کیلئے کمیٹی کی تشکیل کی ہدایت کر دی گئی
صوبوں سے مشارت کے بعد کونسل کے آئندہ اجلاس میں مسودہ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے
وزراِ اعلی نے پالیسی سازی کے حوالے سے اپنے اپنے صوبے کے موقف سے آگاہ کردیا

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کاربن کریڈٹس کے حوالے سے پالیسی کے رہنما اصولوں پر مشاورت کیلئے کمیٹی کی تشکیل کی ہدایت کر دی.موسمیاتی تبدیلی سے متعلق تمام امور پرصوبوں کی مشاورت کے بغیر کسی بھی قسم کی پالیسی سازی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا.

صوبوں سے مشارت کے بعد کونسل کے آئندہ اجلاس میں مسودہ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے وزراِ اعلی نے پالیسی سازی کے حوالے سے اپنے اپنے صوبے کے موقف سے آگاہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو وزیراعظم کی زیر صدارت پاکستان کونسل برائے موسمیاتی تبدیلی کا تیسرا اجلاس جمعہ کو اسلام آباد میں منعقد ہوا.وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے متاثر ہونے والے ممالک مین سر فہرست ہے 2022کی بارشوں اور اسکے نتیجے میں سیلاب سے ملک بری طرح متاثر ہوا. خادمِ پاکستان کے ناطے سیلاب کے متاثرین کی مدد و بحالی کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے پاکستان کا کیس لڑا. تمام متعلقہ اداروں اور وزارتوں نے مل کر پاکستان کو اس مشکل وقت سے نکالنے اور پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے انفراسٹرکچر بنانے کیلئے کلیدی اقدامات اٹھائے.

وزیرِ اعظم نے کہا کہ دوست ممالک، عالمی برادری بالخصوص سیکٹری جنرل اقوامِ متحدہ نے موسمیاتی تبدیلی سے متاثر پاکستانیوں کی پکار پر لبیک کہا جس کیلئے مجھ سمیت پوری قوم انکی شکرگزار ہے.صوبائی حکومتوں اور وفاق کو مل کر موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے پالیسی سازی کرنی ہے۔

وزیرِ اعظم نے کہاکہ موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے ہمارے چیلنجز میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے. ملک بھر میں کاربن کریڈٹس کے حوالے سے اقدامات میں بہتری آئی ہے جن کو مزید تیز اور موثر کرنے کی ضرورت ہے.

وزیرِ اعظم نے کاربن کریڈٹس کے حوالے سے پالیسی رہنما اصولوں کے حوالے سے حتمی پالیسی سازی پر صوبوں سے مشاورت کیلئے ایک کمیٹی کی تشکیل کی ہدایت کر دی.موسمیاتی تبدیلی سے متعلق تمام امور پرصوبوں کی مشاورت کے بغیر کسی بھی قسم کی پالیسی سازی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا.

اجلاس میں پالیسی گائیڈلائنز فار ٹریڈنگ ان کاربن کریڈٹس کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی. وزیرِ اعظم نے صوبوں سے مشارت کے بعد کونسل کے آئندہ اجلاس میں مسودہ پیش کرنے کی ہدایت کی.اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزراِ اعلی نے پالیسی سازی کے حوالے سے اپنے اپنے صوبے کے موقف سے آگاہ کیا اور تجاویز پیش کیں.

وزیرِ اعظم نے وزارت موسمیاتی تبدیلی کو اس اہم پالیسی مسودے کیلئے صوبوں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو مکمل طور پر اعتماد میں لینے کی ہدایت کر دی. اجلاس میں وفاقی وزرا اسحاق ڈار، احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، سردار اویس خان لغاری،

وزیرِ اعظم کی موسمیاتی تبدیلی کیلئے کوارڈینیٹر رومینہ خورشید عالم، متعلقہ اعلی حکام اور سرکاری و نجی شعبے سے ماہرین نے شرکت کی. اجلاس میں وزیرِ اعظم ازاد جموں و کشمیر، وزیرِ اعلی گلگت بلتستان اور چاروں صوبوں کے وزراِ اعلی نے بھی وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں