ایف بی آر 0

ایف بی آر کی کارکردگی رپورٹ جاری، 30فیصد زیادہ ٹیکس اکٹھا کرلیا

ایف بی آر کی کارکردگی رپورٹ جاری، 30فیصد زیادہ ٹیکس اکٹھا کرلیا
دسمبر 2023کے دوران سب سے زیادہ 985ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا گیا

وزارت خزانہ نے جولائی 15فروری تک ایف بی آرکی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق ایف بی آر نے گزشتہ سال کی نسبت اب تک 30فیصد اضافی محصولات اکٹھے کیے ہیں۔

خزانہ ڈویژن کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے جولائی 2023سے 15فروری 2024کے دوران 5150ارب روپے کے ٹیکس محصولات جمع کئے ہیں۔گزشتہ مالی سال اسی عرصے کے دوران ٹیکس وصولی 3973ارب روپے رہی تھی۔

رپورٹ کے مطابق انکم ٹیکس کی مد میں 40فیصد اور سیلز ٹیکس میں 19فیصد گروتھ رہی، کسٹمز ڈیوٹی میں 14فیصد اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں بھی 61فیصد گروتھ ریکارڈ ہوئی۔دسمبر 2023کے دوران سب سے زیادہ 985ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں