آئی ایم ایف 0

آئی ایم ایف مشن پاکستان کی معاشی کارکردگی سے مطمئن، اپریل میں قسط جاری ہونے کا امکان

آئی ایم ایف مشن پاکستان کی معاشی کارکردگی سے مطمئن، اپریل میں قسط جاری ہونے کا امکان
پاکستان اور آئی ایم ایف جائزہ مشن کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات مکمل ہوگئے۔
وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف کے مشن کو معاشی کارکردگی پر مطمئن کرلیا ہے جس کے باعث پاکستان کے لیے 1.1 ارب ڈالر کی آخری قسط منظوری کے واضح امکانات ہیں، آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ اپریل میں پاکستان کے لیے قسط منظور کرسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف جائزہ مشن کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات مکمل ہوگئے ہیں جن میں سٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت آخری اقتصادی جائزہ مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے۔

بات چیت کامیاب ہونے کی صورت میں سٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت پاکستان کو ایک ارب دس کروڑ ڈالر کی آخری قسط ملے گی۔

موجودہ پروگرام کی تکمیل کے بعد پاکستان آئی ایم ایف سے 4 سال کے نئے پروگرام کا بھی خواہشمند ہے جس میں قرض کی مالیت ساڑھے 7 ارب ڈالرز ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض پروگرام پر تبادلۂ خیال ہوا۔
وزیر خزانہ نے امریکی سفیر کو آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت میں پیشرفت سے آگاہ کیا، اس دوران پاکستان میں معاشی اصلاحات سے متعلق اہداف کے لیے امریکی تعاون کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں