طارق بگٹی - پاکستان ہاکی فیڈریشن 0

طارق بگٹی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نئے صدر منتخب

طارق بگٹی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نئے صدر منتخب
فیڈریشن کے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں، وزیراعظم کو ہاکی کھیل کی ترقی کے پلان سے آگاہ کرینگے، متوازی فیڈریشن بنانے کی کوشش والوں سے پوچھ گچھ کرینگے، طارق بگٹی

وزیراعظم کے نامزد کردہ طارق بگٹی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نئے صدر منتخب ہوگئے، کانگریس کے اہم اجلاس میں 62ارکان نے انکے حق میں ووٹ دیا جبکہ طارق بگٹی نے کہا ہے کہ فیڈریشن کے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں، وزیراعظم کو ہاکی کھیل کی ترقی کے پلان سے آگاہ کرینگے، متوازی فیڈریشن بنانے کی کوشش والوں سے پوچھ گچھ کرینگے۔

ہاکی فیڈریشن کانگریس کا خصوصی اجلاس پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ہوا جس میں پاکستان سپورٹس بورڈ اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں کانگریس کے 93میں سے 62ارکان نے انکے حق میں ووٹ دیتے ہوے دو تہائی اکثریت سے منتخب کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نومنتخب صدر طارق بگٹی نے کہا کہ متوازی فیڈریشن بنانے کی کوشش والوں سے پوچھ گچھ کرینگے، ایسی کوشش کرنیوالوں کو صفائی کا ایک موقع دیا جاے گا،

انہوں نے کہا کہ فیڈریشن کے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں، ہاکی کے فروغ کیلئے تمام وسائل بروے کار لائینگے۔عید کے بعد ہاکی کا بڑا ٹورنامنٹ کوئٹہ میں ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں