انتونیو گوتریس 0

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کی ماسکو میں دہشت گردی کی مذمت

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کی ماسکو میں دہشت گردی کی مذمت

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے روس میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔

انتونیو گوتریس کے نائب ترجمان فرحان حق نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سیکرٹری جنرل ماسکو کے باہر ایک کنسرٹ ہال میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی “سخت ترین الفاظ میں” مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیکریٹری جنرل سوگوار خاندانوں اور عوام اور روس کی حکومت سے اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتے ہیں۔

اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل نے تمام سازشی عناصر، دہشتگردی کی منصوبہ بندی کرنے والے اور معاونت کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ اس جرم سے متعلق تحقیقات میں روس سے تعاون کیا جائے۔

اس سے قبل روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخاروا نے مطالبہ کیا تھا کہ ماسکو میں کی گئی دہشتگردی میں جو بھی ملوث ہو، اقوام متحدہ، اس کے سیکریٹریٹ، سیکرٹری جنرل اور تمام رکن ممالک پر لازم ہے کہ وہ اس خونی دہشتگردی کی غیرمشروط مذمت کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں