چوہدری عامر یاسین 0

چوہدری عامر یاسین کا سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا دورہ

چوہدری عامر یاسین کا سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا دورہ
وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ و سول ڈیفنس چوہدری عامر یاسین نے سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا دورہ کیا۔

اس دوران ڈائریکٹر آپریشن سعید الرحمان قریشی نے حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات اور موسمیاتی تبدیلیوں کے بارے میں بریف کیا۔ محکمہ کی جانب سے وزیر حکومت کو آزاد کشمیر کے مختلف نالہ جات پر تجاوزات سے بھی آگاہ کیاگیا۔

علاوہ ازیں بارشوں کے دوران SDMAکی جانب سے کیے گئے اقدامات ریلیف و بحالی متاثرین کے بارے میں وزیر موصوف کو آگاہ کیاگیا۔

وزیر حکومت نے سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو ریلیف سامان کی فراہمی اور دیگر امور کووزیر اعظم آزاد کشمیر کے ساتھ اُٹھانے کا وعدہ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ریسکیو 1122، ڈپٹی ڈائریکٹر انتظامیہ، اسسٹنٹ کمشنر مظفرآباد،اسسٹنٹ ڈائریکٹر آپریشن، DRM

آفیسر و دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں