فیصل کریم کنڈی 0

تحریک انصاف ایک اور 9 مئی کا منصوبہ بنا رہی ہیں، فیصل کریم کنڈی

تحریک انصاف ایک اور 9 مئی کا منصوبہ بنا رہی ہیں، فیصل کریم کنڈی
پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیانات آپس میں نہیں ملتے، تحریک انصاف والے مس کال کاانتظار کررہے ہیں، میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما فیصل کریم کنڈی نے پاکستان تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی پی پی رہنما نے کہا ہے کہ ان لوگوں نے کہاآرمی چیف،ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ مذاکرات کرنے ہیں۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیانات آپس میں نہیں ملتے، تحریک انصاف والے مس کال کاانتظار کررہے ہیں۔پی پی پی رہنما نے کہا کہ ان لوگوں نے کہاآرمی چیف،ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ مذاکرات کرنے ہیں، تحریک انصاف نے اب سعودی عرب پر بھی تنقیدشروع کردی، ماضی میں پی ٹی آئی نے چینی صدر کا دورہ سبوتاژکیا تھا۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک بار پھر فتنہ فساد کی سیاست کر رہی ہے اور ایک بار پھر ایک اور 9 مئی کا منصوبہ بنا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج پی ٹی آئی میں سے بہت سی آوازیں اٹھ رہی ہیں، پی ٹی آئی عہدوں کے لیے انتشار کا شکار ہو چکی ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہم سیاستدان ہیں مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں، پی ٹی آئی والے دوبارہ فوج کوسیاست میں دھکیل رہے ہیں، پی ٹی آئی کوسیاسی لوگوں سے بات کرنی چاہیے، ہم سیاستدان ہیں مذاکرات پریقین رکھتے ہیں، ان لوگوں نے کہا آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی کیساتھ مذاکرات کرنے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیانات آپس میں نہیں ملتے، تحریک انصاف والے مس کال کاانتظارکررہے ہیں، تحریک انصاف نیاب سعودی عرب پر بھی تنقیدشروع کردی، ماضی میں پی ٹی آئی نے چینی صدرکادورہ سبوتاژکیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں