ماسکو کنسرٹ ہال 0

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں ملوث گرفتار 2 ملزمان عدالت میں پیش

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں ملوث گرفتار 2 ملزمان عدالت میں پیش

روسی دارلحکومت ماسکو کے کسرٹ ہال پر حملے کے شہبے میں گرفتار 2 ملزمان کو عدالت میں پیش کر دیا گیا۔

ملزمان کی شناخت سعید اکرمی مراد علی رجب علی زادہ اور دلیر جون باروتووچ مرزایوف کے ناموں سے کی گئی ہے۔
دونوں مشتبہ افراد غیر ملکی شہری ہیں، ایک ملزم کو ہتھکڑی اور دوسرے کو آنکھوں پر پٹی باندھ کر عدالت میں پیش کیا گیا۔

ماسکو پولیس کی جانب سے عدالت میں بیان دیا گیا کہ ملزمان نے بے گناہ شہریوں کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا، مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔
دوسری جانب سٹی ہال میں جاری کنسرٹ کے دوران دہشتگردی سے ہلاکتوں کی تعداد 137 تک جا پہنچی جبکہ 150 سے زائد زخمی ہیں جن میں متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

روسی میڈیا کے مطابق ملزمان پر دہشتگرد حملے میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
روسی میڈیا کے مطابق حملے میں ملوث 4 ملزمان سمیت 11 افراد گرفتار کئے جا چکے ہیں گرفتار افراد کو تحقیقاتی کیمٹی کے ہیڈ کوارٹرز منتقل کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں