خیبر پختونخواہ -شانگلہ 0

شانگلہ: بشام میں چینی کانوائے پر حملہ، 5 چینی انجینئرز سمیت 6 افراد ہلاک

شانگلہ: بشام میں چینی کانوائے پر حملہ، 5 چینی انجینئرز سمیت 6 افراد ہلاک

خیبر پختونخواہ کے ضلع شانگلہ کے علاقے باشم میں چینی کانوائے پر خود کش حملے میں پانچ چینی انجینئرس سمیت 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ڈی آئی جی مالاکنڈ محمد علی گنڈا پور نے بتایا ہے کہ حملے میں ہلاک ہونیوالے پانچ غیرملکی باشندے ہیں جبکہ کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، حملہ خودکش معلوم ہوتا ہے تاہم اس کی تحقیقات جاری ہیں ۔

ڈی آئی جی مالاکنڈ کا کہنا ہے کہ واقعہ کے مقام پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں، مسافروں کی گاڑی کا ڈرائیور بھی زخمی ہوا ہے جسے دیگر زخمیوں کے ساتھ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مسافر گاڑی اسلام آباد سے کوہستان جاتے ہوئے دہشت گردی کا نشانہ بنی ہے۔

علاقے کو سیکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا ہے، دھماکے کے نتیجے میں مرنے والے تمام افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

صدرمملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف ، وزیر داخلہ سمیت دیگر رہنماؤں نے چینی کانوائے پر دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں